۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
رکن پنجاب اسمبلی

حوزہ/ مدرسہ مکتب قرآن کی سالانہ تقریب کا انعقاد مدرسہ کی پرنسپل اور مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاھور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی کی زیر سرپرستی رائل پیلس ہوٹل بیدیاں روڈ لاھور میں ھوا ۔تقریب میں ضلع لاھور کی تمام کابینہ اور مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ اور ممبر پنجاب اسمبلی سیدہ زھرا نقوی نے خصوصی شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مدرسہ مکتب قرآن کی سالانہ تقریب کا انعقاد مدرسہ کی پرنسپل اور مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاھور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی کی زیر سرپرستی رائل پیلس ہوٹل بیدیاں روڈ لاھور میں ھوا ۔تقریب میں ضلع لاھور کی تمام کابینہ اور مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ اور ممبر پنجاب اسمبلی سیدہ زھرا نقوی نے خصوصی شرکت کی۔

 اس موقع پر طلباء سے خطاب کرتے ہوئے زھرا نقوی کا کہنا تھا کہ قرآن کریم کا ظاھر خوبصورت اور باطن گہرا ہے، جب کوئی قاری قرآن مجید کی تلاوت کرتا ہے تو اس کا حسن قرات سماعتوں کو اچھا لگتا ہے، اسی طرح قرآن کا باطن مفہوم و معنی کے لحاظ سے وسیع تر اور نہایت عمیق ہے۔

 انھوں نے کہا کہ قرآن کریم کتاب ھدایت ہے اس کی تلاوت خوش لحن انداز میں کرنی چائیے اور اس کے مفاھیم پر غور کرتے ہؤۓ ہمیں اپنی زندگیاں قرآنی اصولوں کے مطابق استوار کرنی چائییے ۔مدرسہ مکتب قرآن کی پرنسپل محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ گزشتہ بارہ سال سے مکتب قرآن کی دو برانچز لاھور میں قرآن کے دروس کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور طلباء کی بیشتر تعداد یہاں سے قرات قرآن سیکھ کر گئی ہے انھوں نے تقریب کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔اختتام میں محترمہ زھرا نقوی نے بچوں میں انعامات تقیسم کیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .