۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
تصاویر/ بازدید عضو پارلمان ایالتی پاکستان ز خبرگزاری حوزه

حوزہ/ رکن صوبائی اسمبلی پنجاب سیدہ زہرا نقوی نے کہا کہ اسلام عفت و حیا کا دین ہے۔ہمارا پردہ ہماری شناخت اور وہ امتیازی صفت ہے جو ہمیں بد نگاہی سے محفوظ رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ویلنٹائن ڈے ثقافتی تہوار کے نام پر بے حیائی کے فروغ کا ذریعہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن صوبائی اسمبلی پنجاب سیدہ زہرا نقوی نے کہا کہ اسلام عفت و حیا کا دین ہے۔ہمارا پردہ ہماری شناخت اور وہ امتیازی صفت ہے جو ہمیں بد نگاہی سے محفوظ رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویلنٹائن ڈے ثقافتی تہوار کے نام پر بے حیائی کے فروغ کا ذریعہ ہے۔اسلامی تعلیمات میں ایسے کسی کلچر کی قطعاً کوئی گنجائش نہیں جس سے دین اسلام کی صداقت و حقانیت پر حرف آتا ہو۔ہمارا دین ان بلند ترین اقدار پر قائم ہے جن کے ذریعے معاشرے میں عورت کی اعلی حیثیت کو منوایا گیا۔اس وقت دشمن ثقافتی یلغار کے ہتھیار سے مسلمانوں کو ان کے دین سے دور کرنا چاہتا ہے۔ماضی میں جو جنگیں ہتھیاروں سے لڑ کر جسموں کو قیدی بنایا جاتا تھا آج وہی جنگیں میڈیا کے ہتھیار سے لڑ کر اسلام کے پیروکاروں کو مغرب ثقافت کا دلدادہ بنا کر ان کی روحوں کو مقید کیا جا رہا ہے تاکہ اہل باطل آسانی سے اپنے اہداف حاصل کر سکیں۔دین اسلام میں مرد و خواتین کے آزادانہ میل ملاپ کی سخت ممانعت ہے۔مغربی معاشرے میں مرد و زن کی مدر پدر آزادی کے بھیانک اثرات پوری دنیا پر عیاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلامی معاشرے میں ویلنٹائن ڈے کی ہر سطح پر حوصلہ شکنی اور مذمت ہونے چاہیے تاکہ اس بے حیا رسم کو پنپنے کا موقع نہ مل سکے.

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .