۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان

حوزه/ حجت الاسلام والمسلمین راجه ناصر عباس جعفری نےکہا کہ پاکستان کی آدھی آبادی خواتین پر مشتمل ہے اور سیاست کے زریعے قرآن وسنت کے مطابق لوگوں کی خدمات کے فریضے کو یقینی بنانا وقت کی اہم ضرورت ہےاور اس فریضے میں عورت مرد میں کوئی فرق نہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپوڑٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین راولپنڈی اسلام آباد ڈویژن کے زیر اہتمام سیاسی میدان میں خواتین کا کردار کے موضوع سےایم ڈبلیو ایم کے مرکزی آفس اسلام آباد میں خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ایم ڈبلیوایم کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین راجه ناصر عباس جعفری اور  رکن پنجاب اسمبلی و مرکزی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم خواہر سیدہ زہرا نقوی نےخواتین عہدیداران سے خطاب کیا۔

حجت الاسلام والمسلمین راجه ناصر عباس جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی آدھی آبادی خواتین پر مشتمل ہے اور سیاست کے زریعے قرآن وسنت کے مطابق لوگوں کی خدمات کے فریضے کو یقینی بنانا وقت کی اہم ضرورت ہےاور اس فریضے میں عورت مرد میں کوئی فرق نہیں۔ اگرخواتین سیاسی میدان میں مردوں کے ساتھ چلیں تو معاشرے میں تبدیلی اور شعور کی بیداری کاکام برسوں کے بجائے مہینوں میں مکمل ہوجائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ دور میں ایسی حکومت کی ضرورت ہے جو معاشرے میں عدل و انصاف قائم کر سکے۔

 سیدہ زہرا نقوی کا کہنا تھا کہ آج کی نشست کا مقصد سیاست میں خواتین کو متحد کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم تعداد اور طاقت میں بہت زیادہ ہیں مگر ہم بکھرے ہوئے ہیں ہمیں ایک ہونے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں مزید جدوجھد کی ضرورت ہے۔اس موقع پر راولپنڈی اسلام آباد کی تمام اراکین کابینہ نے شرکت کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .