۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
سید صدرالدین قبانچی امام جمعه نجف
ویلنٹائن جوانوں کو گمراہ کرنے کا مغربی ہتھکنڈا ہے

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین سید صدرالدین قبانچی نے نجف اشرف میں نماز جمعہ کے خطبوں سے خطاب کرتے ہوئے ویلنٹائن ڈے کو جوانوں کو گمراہ کرنے کے لیے مغربی ہتھکنڈہ قراردیتے ہوئے کہا: اس کے ذریعہ وہ جوانوں کو شیطانی عشق کی طرف راغب کرتے ہیں۔

 حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نجف اشرف کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین سید صدرالدین قبانچی نے اس شہر میں (حسینیہ فاطمہ الکبری) میں نماز جمعہ کے خطبوں سے خطاب کرتے ہوئے عراق کے وزیراعظم کو خطاب کرکے کہا کہ وہ سیاسی پارٹیوں کے دباؤ میں آئے بغیر جلد از جلد کابینہ تشکیل دیں۔

انہوں نے ویلنٹائن ڈے کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا: یہ دن جوانوں کو گمراہ کرنے کے لئے مغربی ممالک کی ایک چال ہے۔ وہ لوگ جوانوں کو شیطانی عشق کے رستے پر لگانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا: اسلام عشق کا مخالف نہیں ہے کیونکہ اسلام میں عشق ایک اصل اور حقیقت کا نام ہے لیکن عشق ایمانی اور عشق شیطانی کے درمیان بہت فرق ہے۔ اسلام شہوانی اور نفسانی خواہشات کی تسکین کرنے والے عشق کو قبول نہیں کرتا۔

 حجت الاسلام والمسلمین سید صدرالدین قبانچی نے شہید جنرال قاسم سلیمانی اور شہید ابومہدی المہندس کی شہادت کے چہلم کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ان دو شہداء نے چالیس سال میدان جہاد میں زندگی کی، وہ مٹی پر سوئے اور اپنی جانوں کو ہتھیلی پر رکھا۔ وہ پورے ذوق و شوق سے شہادت کے منتظر تھے۔ وہ تواضع و انکساری اور اعلی اخلاق کے مالک تھے۔ وہ کبھی کسی بھی پوسٹ و مقام کی تلاش میں نہ تھے۔

انہوں نے ان دو شہیدوں کا شایان شان طریقہ سے چہلم منانے پر ملت عراق کا شکریہ ادا کیا۔

شہر نجف اشرف کے امام جمعہ نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی میلاد پر مسرت کی مناسبت سے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی تین نمایاں خصوصیات ہیں: پہلی یہ کہ آپ حوراء انسیه ہیں، دوسری آپ خواتین عالم کی سردار ہیں اور تیسری آپ سے ہمیشہ بہشت کی خوشبو آتی تھی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .