حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مدرسہ الولایہ شعبہ قم کی افتتاحی تقریب بروز ہفتہ 5 مارچ 2022 شہر مقدس قم میں منعقد ہوئی، جسمیں جامعہ المصطفی (ص) العالمیہ کے رئیس حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر علی عباسی نے خصوصی شرکت فرمائی۔
جامعہ المصطفی (ص) کے مختلف مسئولین بشمول شعبہ تعلیم کے ہیڈ ڈاکٹر سید جزائری، شعبہ تربیت کے ہیڈ حجت الاسلام کریمی قدوسی، مدیر کل امور تحصیلی آقای حقیقی قمصری و دیگر مسئولین کے علاوہ موسس مدرسہ امام الہادی (ع) اور شیخ عیسی قاسم کے نمائندے شیخ عبد اللہ دقاق، سیکرٹری امور خارجہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید شفقت شیرازی، سیکرٹری جنرل مجلس وحدت شعبہ قم سید شیدا اور مختلف دینی مدارس کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اس تقریب سے خطاب میں مشرف مدرسہ اور سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پاکستان کی ضرورتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے حوزہ علمیہ کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔ اپنے صدارتی خطبے میں المصطفی کے رئیس ڈاکٹر علی عباسی نے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق علم حاصل کرنے کی ضرورت اور اتحاد بین المسلمین کی اہمیت کے حوالے سے گفتگو فرمائی۔