۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
موکب حضرت زہراء س

حوزه/ ایام فاطمیہ کے موقع پر، مدرسہ الولایہ قم کے شعبۂ ثقافت کی طرف سے زائرین کے لئے تین دن موکب بنام حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کا اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایام فاطمیہ کے موقع پر، مدرسہ الولایہ قم کے شعبۂ ثقافت کی طرف سے زائرین کے لئے تین دن موکب بنام حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کا اہتمام کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق، موکب میں زائرین کی خدمت کے علاؤہ دو روزہ مجالسِ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا نیز اہتمام کیا گیا، جس میں مدرسہ الولایہ کے منتظمین اور طلباء سمیت زائرین کرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پہلی مجلسِ عزاء سے حجت الاسلام سید رضی عباس رضوی نے خطاب کیا جبکہ دوسری مجلس سے حجت الاسلام سید غیور الحسنین نقوی نے خطاب کیا۔

ایام فاطمیہ کے موقع پر، موکب حضرت زہرا سلام اللہ علیہا میں ہر رات دس بجے زائرین میں نیاز تقسیم کی گئی۔

زائرین کی خدمت کیلئے مدرسہ الولایہ سے جوڑے تمام افراد بشمول طلاب، اساتذہ، معاونین اور مدیر محترم موکب میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے۔

موکب کے اختتام پر، حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی جانب سے مدرسہ الولایہ کے منتظمین کو لوح تقدیر اور پرچم حضرت عباس علمدار علیہ السّلام سے نوازا گیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .