ہفتہ 3 مئی 2025 - 21:50
حوزہ علمیہ الولایہ میں یومِ معلم کی مناسبت سے پُروقار تقریب کا انعقاد/ اساتذہ کو خراجِ تحسین

حوزہ/حوزہ علمیہ الولایہ قم المقدسہ میں یومِ معلم کی مناسبت سے ایک باوقار اور پُر معنویت تقریب منعقد ہوئی، جس میں مدرسہ کے معزز اساتذہ کی علمی، تربیتی اور اخلاقی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ الولایہ قم المقدسہ میں یومِ معلم کی مناسبت سے ایک باوقار اور پُر معنویت تقریب منعقد ہوئی، جس میں مدرسہ کے معزز اساتذہ کی علمی، تربیتی اور اخلاقی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

حوزہ علمیہ الولایہ میں یومِ معلم کی مناسبت سے پُروقار تقریب کا انعقاد/ اساتذہ کو خراجِ تحسین

تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا، جس کے بعد حجت الاسلام والمسلمین حاج آقا ملک زادہ (شاگردِ خاص آیت اللہ تحریری حفظہ اللہ) نے خطاب فرمایا۔

انہوں نے معلم کی قرآنی، روائی اور معنوی عظمت کے مختلف پہلوؤں پر نہایت مدلل اور بصیرت افروز گفتگو کی۔

حوزہ علمیہ الولایہ میں یومِ معلم کی مناسبت سے پُروقار تقریب کا انعقاد/ اساتذہ کو خراجِ تحسین

اس موقع پر شعبۂ تعلیم کے سربراہ جناب حجت الاسلام والمسلمین سید عباس حسینی نے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے استادِ محترم کی شرکت کو مدرسہ کے لیے باعثِ افتخار قرار دیا اور تمام اساتذہ و طلاب کی شرکت و تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

تقریب میں مدرسہ کے اساتذہ کی خدمت میں تحائف پیش کیے گئے اور ان کی مخلصانہ کاوشوں کا اعتراف کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

پروگرام کے اختتام پر اساتذہ کرام اور مہمانوں نے کیک کاٹا۔

یہ تقریب، مدرسہ الولایہ کے شعبہ ہائے تعلیم و ثقافت کے باہمی تعاون سے منعقد ہوئی، جس میں طلاب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

حوزہ علمیہ الولایہ میں یومِ معلم کی مناسبت سے پُروقار تقریب کا انعقاد/ اساتذہ کو خراجِ تحسین

حوزہ علمیہ الولایہ میں یومِ معلم کی مناسبت سے پُروقار تقریب کا انعقاد/ اساتذہ کو خراجِ تحسین

حوزہ علمیہ الولایہ میں یومِ معلم کی مناسبت سے پُروقار تقریب کا انعقاد/ اساتذہ کو خراجِ تحسین

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha