۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
تقریب رونمائی

حوزه/ المصطفٰی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے تحت جاری ہفتۂ تحقیق کے آخری روز، مدرسہ الولایہ قم المقدسہ کی جانب سے کتاب ”اشک تنہائی“ کی تقریب رونمائی عمل میں آئی، جس میں  شہید محمد معماریان کی والدہ نے خصوصی شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، المصطفٰی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے تحت جاری ہفتۂ تحقیق کے آخری روز، مدرسہ الولایہ قم المقدسہ کی جانب سے کتاب ”اشک تنہائی“ کی تقریب رونمائی عمل میں آئی، جس میں شہید محمد معماریان کی والدہ نے خصوصی شرکت کی۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، جس کے بعد شہید محمد معماریان کی مادر گرامی محترمہ اشرف سادات منتظری نے مختصر خطاب کیا۔

انہوں نے کتاب کی تصنیف کے پس منظر کو بیان کیا اور شہید معماریان کی کرامت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ میرا ایک پیر موڑ گیا تھا جسے شہید نے ٹھیک کرایا تھا اور جب یہ کتاب منظر عام پر آ گئی تو رہبرِ انقلابِ اسلامی کے دفتر نے ایک سال کی تحقیق کے بعد، ہمیں رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کا وقت دیا۔

واضح رہے کہ کتاب ”اشک تنہائی“ پر رہبرِ انقلاب نے اپنے دست مبارک سے یادداشت تحریر فرماتے ہوئے، کتاب میں درج تمام مواد سمیت ڈیزائن کو بے مثال قرار دیا ہے۔

تقریب رونمائی کے اختتام پر، مدرسہ الولایہ قم المقدسہ کے سربراہ حجت الاسلام زوار حسین جعفری نے شہید کی والدہ کے حضور قرآن مجید ہدیہ کے طور پر پیش کیا، جبکہ شہید کی والدہ نے کتاب کے مترجمین اور شہداء کے آثار دنیا تک پہنچانے والوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .