حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ الولایہ قم المقدسہ کے منتظمین کے ایک وفد نے مؤسسہ ولی عصر میں آیت اللہ قزوینی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں مشترکہ علمی شارٹ کورسز کے انعقاد اور آیت اللہ قزوینی اور ان کے ادارے کے اساتذہ سے مستقبل میں استفادہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
اس موقع پر آیت اللہ قزوینی نے مدرسہ کے تعارف اور طلاب و اساتذہ کی علمی سرگرمیوں کو دیکھتے ہوئے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
حوزہ علمیہ الولایہ قم المقدسہ اسلام آباد میں موجود فعال مدرسہ الولایہ کی ایک شاخ اور جامعہ المصطفیٰ العالمیہ سے منسلک ایک دینی درسگاہ ہے۔









آپ کا تبصرہ