حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ماہ مبارک رمضان میں تشکل مصباح الھدیٰ طلاب ڈیرہ اسماعیل خان کی طرف سے ایک محفل انس با قرآن کا انعقاد کیا گیا تھا۔ جس کی اختتامی تقریب کا اہتمام 12 شوال المکرم 1446ھ بمطابق 11 اپریل 2025ء بروز جمعہ مدرسہ علمیہ امام سجاد علیہ السلام قم المقدس میں کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اس تقریب میں اراکینِ تشکل مصباح الھدیٰ کو لوح تقدیر سے بھی نوازا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ اس پر خلوص محفل قرآنی میں سربراہ مدرسہ امام سجادٔ (قم المقدس)، مسئول آموزش مدرسہ (امام سجادٔ)، مسئولین فرھنگی تربیتی (مدرسہ امام سجادٔ)، مدیر مدرسہ (امام المنتظرٔ)، مدیر مدرسہ (امام علیٔ)، مدیر مدرسہ (الولایہ)، مدیر مدرسہ (علوی دار القرآن)، مسئول دفتر قائد ملت جعفریہ (قم المقدس)، مسئول دفتر وحدت المسلمین (قم المقدس)، مسئول شعبہ زائرین (قم المقدس)، مسئول جامعہ روحانیت (خیبرپختونخوا )، مسئول جامعہ روحانیت (جھنگ) ، مسئول جامعہ روحانیت (بلوچستان)، مسئول جامعہ روحانیت (بلتستان)، نمائندہ طلاب پنجاب (جامعتہ المصطفی)، نمائندہ طلاب سندھ (جامعتہ المصطفی)، نمائندہ طلاب (اندرون بلوچستان)، نمائندہ طلاب (کوئٹہ)و تشکل راہ ایمان، مدیر تشکل (منجی بشریت)، نائب مدیر تشکل (امام خامنہ ای)، مدیر تشکل طلاب حیدریہ (مظفر گڑھ)، نائب مدیر تشکل (صداے امید) ، مدیر تشکل (سفیران نور)، مدیر تشکل (محبان امام مھدی) اور مدیر تشکل (الھدی)نے شرکت کی۔
محفل کی آخر میں مہمانوں کے لیے سفرہ کا اہتمام کیا گیا اور دعای امام زمانہ (عجل) کے ساتھ پروگرام کا اختتام کیا گیا۔










آپ کا تبصرہ