۱۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 30, 2024
جامعۃالکوثر پاکستان کا سالانہ پروگرام برائے فارغ التحصیلان

حوزہ/ جامعۃ الکوثر اسلام آباد کو بلا شبہ یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ یہ قابل فخر ادارہ ہر سال دسیوں کی تعداد میں طلاب کو باقاعدہ فارغ التحصیل کر کے باعزت انداز میں انہیں اعلیٰ تعلیم کی راہوں کے راہیں بناتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں سالانہ پروگرام برائے فارغ التحصیلان و عمامہ پوشی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی نے خصوصی شرکت کی اور فارغ التحصیل طلاب کرام کو اپنے دست مبارک سے معمم کیا۔

جامعۃ الکوثر اسلام آباد کا سالانہ اجلاس و طلاب کرام کی عمامہ گزاری

جامعۃ الکوثر اسلام آباد کا سالانہ اجلاس و طلاب کرام کی عمامہ گزاری

یاد رہے کہ جامعۃ الکوثر اسلام آباد کو بلا شبہ یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ یہ قابل فخر ادارہ ہر سال دسیوں کی تعداد میں طلاب کو باقاعدہ فارغ التحصیل کر کے باعزت انداز میں انہیں اعلیٰ تعلیم کی راہوں کے راہیں بناتی ہے۔

جامعۃ الکوثر اسلام آباد کا سالانہ اجلاس و طلاب کرام کی عمامہ گزاری

حوزہ علمیہ کے مسئولین کا کہنا تھا کہ جامعۃ الکوثر اپنے طلاب کو کسی بھی مرحلے میں اپنے سے جدا نہیں کرتی، کفایہ تک خود جامعہ میں پھر نجف الاشرف حوزہ علمیہ میں بھرپور رہنمائی اور معاونت پھر حوزہ سے واپسی پر بھی ہر ممکن طریقے سے معاونت و رہنمائی فراہم کرنے کی خوبصورت روایت جامعہ الکوثر کو دنیا بھر کو حوزہ ہائے علمیہ میں ایک منفرد مقام عطا کرتی ہے۔

جامعۃ الکوثر اسلام آباد کا سالانہ اجلاس و طلاب کرام کی عمامہ گزاری

رپورٹ کے مطابق، جامعۃ الکوثر کے بعض طلاب کرام کے فارغ التحصیل ہونے کی مناسبت پر جامعۃ الکوثر کی خوبصورت اور منفرد مسجد کے اندر خوبصورت سٹیج سجایا گیا اور جامعۃ الکوثر کے پنڈی اسلام آباد میں خدمات انجام دینے والے فارغ التحصیلان، حالیہ طلاب کرام اور اساتذہ کرام کے علاوہ جامعہ اہل البیت علیہم السلام کے اساتذہ کرام و طلاب عزیز اس پروگرام میں شریک ہوئے، خصوصاً جامعہ کے بزرگ استاد علامہ شیخ محمد شفاء نجفی اور شیخ الجامعہ مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی کی شرکت نے اس پروگرام کی رونق کو دوبالا کر دیا۔

جامعۃ الکوثر اسلام آباد کا سالانہ اجلاس و طلاب کرام کی عمامہ گزاری

تلاوت کلام پاک کا شرف جامعۃ الکوثر کے طالب علم جناب قاری غلام رسول نے حاصل کیا، اس کے بعد جامعہ کے طالب علم برادر مظاہر حسین نے امام مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف سے متعلق مدلل گفتگو کی اور سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے طلاب کرام کی جانب سے جامعۃالکوثر کے مرحوم اساتذہ کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا، یہ سعادت خوبصورت لب ولہجے کے مالک جامعۃالکوثر کے بہترین خطیب طالب علم جناب محسن کاظمی نے حاصل کی، جبکہ فارغ التحصیل ہونے والے طلاب کی نمائندگی بجا طور پر کوثر کے درخشاں چہروں میں سے ایک نمایاں چہرہ معروف خطیب جناب حسنین عباس کے حصے میں آئی، انہوں نے شیخ الجامعہ، اساتذہ اور دیگر تمام افراد جو کسی بھی طرح سے جامعہ کی خدمت میں مشغول ہیں سب کا نہایت دلنشیں انداز میں شکریہ ادا کیا۔

جامعۃ الکوثر اسلام آباد کا سالانہ اجلاس و طلاب کرام کی عمامہ گزاری

جامعۃ الکوثر اسلام آباد کا سالانہ اجلاس و طلاب کرام کی عمامہ گزاری

اس موقع پر جہاں شاعر اہل بیت جناب سید غیور زیدی نے منعقدہ پروگرام اور ولادت باسعادت امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشريف کی مناسبت سے اشعار پیش فرما کر حاضرین محفل کے حس عقیدت کی تسکین کا سامان کیا، وہاں طلاب الکوثر کے تواشیح گروپ نے خوبصورت انداز میں تواشیح پیش کر کے پروگرام کی رونق کو دوبالا کردیا۔

جامعۃ الکوثر اسلام آباد کا سالانہ اجلاس و طلاب کرام کی عمامہ گزاری

جامعہ اہل بیت علیہم السلام کے طلاب کرام کے گروہ تواشیح نے جب ترانہ کوثر پیش کیا جسے محفل میں موجود تمام حاضرین نے خوب سراہا۔

جامعۃ الکوثر اسلام آباد کا سالانہ اجلاس و طلاب کرام کی عمامہ گزاری

شعبۂ تحقیق کے زیر انتظام ہونے والے مقالہ نویسی مقابلے کی تفصیل اور تحقیق کی اہمیت کے بارے استاد جامعہ ڈاکٹر علامہ علی حسین عارف نے مختصر گفتگو کی اور علامہ شیخ محمد شفاء نجفی نے دلنشیں انداز میں وعظ و نصیحت کرتے ہوئے طلاب کرام کو خدمت دین کی راہ میں صبر و استقامت اور اخلاقی اقدار کی حفاظت پر زور دیا۔

جامعۃ الکوثر اسلام آباد کا سالانہ اجلاس و طلاب کرام کی عمامہ گزاری

مدیر جامعة الكوثر علامہ شیخ انور علی نجفی نے اپنے بہت مختصر مگر مفید خطاب میں فارغ التحصیل طلاب کو مبارک باد کے ساتھ ساتھ اساتذہ کرام کا شکریہ ادا کیا اور طلاب کرام سے آئندہ بھی رابطے میں رہنے اور ہر قسم کے تعاون کے لئے آمادگی کا اظہار کیا۔

جامعۃ الکوثر اسلام آباد کا سالانہ اجلاس و طلاب کرام کی عمامہ گزاری

طالب علم سید غیور نقوی نے منقبت پیش کی، جبکہ اس پروگرام کو اپنی بہترین نطامت کے ساتھ شروع سے آخر تک طالب علم جناب ذیشان علی نے دلچسپ بنائے رکھنے کا ہنر دکھایا۔

جامعۃ الکوثر اسلام آباد کا سالانہ اجلاس و طلاب کرام کی عمامہ گزاری

پروگرام کے اختتامی مرحلے میں فارغ التحصیل طلاب کرام کے سر پر تاج روحانیت، عمامہ عز و شرف بدست شیخ الجامعہ رکھا گیا اور ان طلاب کرام کو اسناد سے بھی نوازا گیا۔

جامعۃ الکوثر اسلام آباد کا سالانہ اجلاس و طلاب کرام کی عمامہ گزاری

پروگرام میں شیخ الجامعہ کے معتمد اور جامعة الکوثر کے بہترین خدمت گزار استاد شیخ مہدی کریمی کو ان کی بے لوث خدمات کے اعتراف میں شیخ الجامعہ کے دست مبارک سے شیلڈ دی گی اور اس عظیم الشان تقریب کا اختتام دعائے امام زمانہ کے ساتھ ہوا۔

جامعۃ الکوثر اسلام آباد کا سالانہ اجلاس و طلاب کرام کی عمامہ گزاری

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .