۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
درس تفسیر قرآن

حوزہ / المصطفی آڈیٹوریم جامعۃ الکوثر میں دورہ درس تفسیر قرآن کی تکمیل کی مناسبت سے ایک بابرکت و پروقار محفل کا اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، المصطفی آڈیٹوریم جامعۃ الکوثر میں آج 15 دسمبر 2022ء بروز جمعرات کو دورہ درس تفسیر قرآن کی تکمیل کی مناسبت سے ایک بابرکت و پروقار محفل کا اہتمام کیا گیا۔ محفل کا باقاعدہ آغاز مدرسہ حفاظ سکردو کے طالب علم حافظ فیض اللہ نے تلاوت کلام الہی سے کیا۔ اس کے بعد جامعة الکوثر میں شعبہ قرآنیات کے رئیس علامہ احمد حسین فخر الدین نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے تعارفی کلمات ادا فرمائے۔

مدرسہ حفاظ کے گروہ تواشیح نے قرآن حکیم کے بارے علامہ اشرف حسین آخوند زادہ کا لکھا ہوا تازہ کلام دلنشین انداز میں پیش کیا۔

شیخ الجامعہ مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی دام ظلہ نے آخری درس تفسیر دیتے ہوئے سورة الفلق اور سورة الناس کی تفسیر بیان کی۔

اس کے بعد انہوں نے اختتامی کلمات ادا فرماتے ہوئے خالق کائنات کی درگاہ عالیہ میں شکر بجالانے کے بعد کہا کہ اعمال میں کثرت و قلت معیار نہیں، معیار یہ ہے کہ کوئی عمل ذات احدیت کی درگاہ میں قبول ہوجائے اور اس درگاہ میں قبولیت کے لئے اخلاص شرط ہے۔اسی لئے نگاہ شریعت مقدسہ میں گناہ کر کے پشیمان ہونا نیکی کرکے اترانے سے زیادہ اچھا عمل ہے۔ اسی مناسبت سے امیر کائنات علیہ السلام ہمیں نصیحت فرماتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں: سَیِّئَةٌ تَسُوْٓءُكَ خَیْرٌ عِنْدَ اللهِ مِنْ حَسَنَةٍ تُعْجِبُكَ. یعنی وہ گناہ جس کا تمہیں رنج ہو اللہ کے نزدیک اس نیکی سے کہیں اچھا ہے جو تمہیں خود پسند بنا دے۔

آخر میں دعائے سلامتی امام زمان عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف سے اس بابرکت محفل کا اختتام ہوا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .