۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
انجمن امامیہ بلتستان

حوزہ/ انجمن امامیہ بلتستان سکردو پاکستان کے زیر اہتمام لینڈریفارمز بل 2023ء کے حوالے سے آل پارٹییز کانفرنس زیر صدارت حجۃ الاسلام آغا سید محمد باقر الحسینی منعقد ہوئی۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمن امامیہ بلتستان سکردو پاکستان کے زیر اہتمام لینڈریفارمز بل 2023ء کے حوالے سے آل پارٹییز کانفرنس زیر صدارت حجۃ الاسلام آغا سید محمد باقر الحسینی منعقد ہوئی، جس میں پاکستان تحریک انصاف، پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان مسلم لیگ(ن)، پاکستان مجلس وحدت المسلمین، پاکستان تحریک اسلامی، سول سوسائٹی، تحریک پاسداران، بلتستان یوتھ ایکشن کمیٹی اور انجمن امامیہ کی کابینہ کے ارکان نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق، اس مشاورتی کانفرنس میں گورنمنٹ آف گلگت بلتستان کی طرف سے تیار کردہ لینڈ ریفارمز 2023ء کے مسودہ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے تجاویز دی گئیں اور تمام سیاسی، مذہبی اور نوجوان تنظیموں نے انجمن امامیہ کے اس عملی اقدام کو سراہا اورا پنی اپنی تجاویز پیش کیں۔

شرکائے اجلاس نے حکومت گلگت بلتستان سے پیش کردہ تجاویز کو اپنے مسودہ بل میں شامل کرکے عوامی تحفظات کو دور کرنے کی امید ظاہر کی اور مشاورتی کانفرنس میں منتخب اراکین اسمبلی اور لینڈ ریفامرز کمیٹی کے ارکان سے توقع ظاہر کی گئی کہ وہ اس بل کو پاس کرنے سے پہلے عرق ریزی سے تیار کردہ اس مسو دے کے مثبت و منفی پہلوں کا دقت سے جائزہ لیں اور عوامی حقوق اور حق ملیکت کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ آل پارٹیز کی طرف سے مرتب کردہ تجاویز بہت جلد متعلقہ ارکان، لینڈ ریفارمز کمیٹی اور منتخب عوامی نمائندوں تک پہنچادی جائیں گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .