۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
انجمن امامیہ بلتستان

حوزه/ مرکزی امام جمعہ سکردو پاکستان علامہ شیخ محمد حسن جعفری کے حکم پر انجمن امامیہ بلتستان کے صدر آغا باقر الحسینی اور کابینہ کی جانب سے وزیر زراعت جناب میثم کاظم اور وزیر تعمیرات جناب وزیر سلیم کو مرکز امامیہ مدعو کیا اور اہم مسائل سے متعلق آگاہ کیا۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی امام جمعہ علامہ شیخ محمد حسن جعفری کے حکم پر انجمن امامیہ بلتستان کے صدر آغا باقر الحسینی اور کابینہ کی جانب سے وزیر زراعت جناب میثم کاظم اور وزیر تعمیرات جناب وزیر سلیم کو مرکز امامیہ مدعو کیا اور اہم مسائل سے متعلق آگاہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق، ان وزراء سے ملاقات میں بلتستان کے دو اہم ایشوز پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور ہنگامی بنیادوں پر پانی اور بجلی کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھانے پر زور دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق، جی بی حکومت کی جانب سے لینڈ ریفارمز ایکٹ کے حوالے جو ڈرافٹ تیار کیا گیا تھا اس میں انجمن اور آل پارٹیز بلتستان کی جانب سے قانونی اور شرعی اعتبار سے اعتراضات اور تجاویز کو ایڈ کر کے وزراء کی خدمت میں پیش کیا گیا اور مذکورہ ڈرافٹ کی پی ڈی ایف فائلوں کو جی بی گورنر اور وزیر اعلیٰ سمیت تمام وزراء اور ضلعی انتظامیہ کے سربراہوں اور کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔

انجمن امامیہ بلتستان کے اراکین نے اس امید کا نیز اظہار کیا ہے جی بی اسمبلی کے ممبران بھی جی بی عوام کے حقوق اور بلتستان بھر سے تائید شدہ اس متفقہ بل کا دفاع کریں گے اور بلتستان کے اسٹیک ہولڈرز اور عوامی تحفظات اور خدشات کو دور کر کے اس بل کو اسمبلی سے پاس کروائیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .