۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
امام جمعہ سکردو

حوزه/ امام جمعہ شہر سکردو علامہ شیخ حسن جعفری نے حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت کا ایک اہم ایشو لینڈ ریفارمز ایکٹ 2023 ہے، اس ڈرافٹ میں عوام کو سخت تحفظات ہیں۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ شہر سکردو علامہ شیخ حسن جعفری نے حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت کا ایک اہم ایشو لینڈ ریفارمز ایکٹ 2023 ہے، اس ڈرافٹ میں عوام کو سخت تحفظات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے انجمن امامیہ نے بہترین کاوش کی ہے اس حوالے سے بلتستان کے عمائدین، زعما اور اسٹیک ہولڈرز، وکلا اور وہ افراد جو اس موضوع میں مہارت رکھتے ہیں ان سے مشاورت کی ہے اور قابل اعتراض نکات کو تحریر کر کے ضلعی انتظامیہ کے حوالے کیا جائے گا۔

علامہ جعفری نے لینڈ ریفارمز ایکٹ 2023 پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک حساس مسئلہ ہے، لہٰذا اس ڈرافٹ کو باریک بینی سے دیکھا جائے گا ہماری سوشل میڈیا کے دوستوں سے گزارش ہے کہ غلط پروپگینڈا نہ کریں اور اگر کسی شخص کو کسی بھی شق پر اعتراض ہے تو وہ اپنے اعترضات متعلقہ زمہ دار افراد تک تحریری صورت میں پہنچائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات مسلم ہے کہ دریا کے کنارے سے لیکر پہاڑ کی چوٹی تک زمینیں یہاں کے عوام کی ہیں۔ یہاں بلتستان میں نہ کوئی انڈسٹری ہے نہ کوئی کارخانہ ہے فقط فقط کچھ زمین باقی ہے، لہٰذا انتظامیہ لینڈ ریفارمز ایکٹ بنانے والے مخلصانہ طور پر عوامی خدشات دور کر کے اس ایکٹ کو اسمبلی سے پاس کر کے زمینیں عوام کے حوالے کرنے کی بھر پور کوشش کریں، بصورت دیگر یہ ایکٹ قابل قبول نہیں ہو گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .