خطبہ جمعہ
-
امام جمعہ تہران:
مزاحمتی محاذ؛ کفر کے خلاف اسلام کی جنگ لڑ رہا ہے
حوزہ/ خطیبِ نمازِ جمعہ تہران نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ مزاحمتی محاذ کفر کے خلاف اسلام کی جنگ لڑ رہا ہے، کہا کہ آج جنگ صرف اسرائیل اور لبنان یا غزہ کے درمیان نہیں ہے، بلکہ آج دین اور بے دینی، حق و باطل، شرافت اور شرارت کے درمیان جنگ ہے۔
-
اسلامی کیلنڈر؛
تقویم حوزہ:۱۳؍جمادی الاوّل۱۴۴۶-۱۵؍نومبر۲۰۲۴
حوزه/تقویم حوزہ:جمعہ:۱۳؍جمادی الاوّل۱۴۴۶-۱۵؍نومبر۲۰۲۴
-
طولانی عمر کی نہیں بلکہ مفید عمر کی دعا کریں: مولانا سید رضا حیدر زیدی
حوزہ/ آصفی مسجد لکھنؤ میں مولانا سید رضا حیدر زیدی نے خطبہ جمعہ میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ طولانی عمر نہیں بلکہ مفید عمر کی دعا کریں۔ جو بھی اہل و عیال کے ساتھ نیک برتاؤ کرے گا اس کی عمر میں اضافہ ہوگا اس کے رزق میں برکت ہوگی۔
-
جھوٹی تعریفیں کرنے والا ایک دن برائی ضرور کرتا ہے: مولانا سید احمد علی عابدی
حوزہ/ امام جمعہ ممبئی نے خطبہ جمعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ شخص جو گناہوں کے ذریعہ لوگوں سے اپنی تعریف کرانا چاہتا ہو، جھوٹ بلوا کر، پیسے دلوا کر جو آدمی لوگوں سے اپنی جھوٹی تعریف کراتا ہے، یعنی گناہ کے ذریعہ لوگوں سے اپنی تعریفیں کراتا ہے ایک دن یہ تعریف کرنے والا خود اس کی برائی کرنے لگتا ہے۔
-
جس نے غدیر کو چھوڑا اس سے بڑا کوئی فقیر نہیں: مولانا سید رضا حیدر زیدی
حوزہ/ مولانا سید رضا حیدر زیدی نے اپنے خطبہ جمعہ میں بیان کرتے ہوئے کہا: "ہدایت صرف اس کے پاس ہو سکتی ہے جسے اللہ نے ہدایت دی ہو، اور جو خود ہدایت یافتہ نہ ہو، وہ دوسروں کو راہ دکھانے کے قابل نہیں۔ غدیر وہ سرچشمۂ ہدایت ہے جسے چھوڑنے والا حقیقت میں سب سے بڑا فقیر ہے۔"
-
امام جمعہ سکردو کا خطے کی صورتحال سمیت پارا چنار اور بلتستان کے زمینی تنازعات پر اہم خطبہ؛
ستارے مسلسل غروب ہو رہے ہیں،بہت جلد اسرائیل کا وجود صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا
حوزہ/ علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے مزاحمتی محاذ کے قائدین کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ستارے مسلسل غروب ہو رہے ہیں، ان شاء اللہ بہت جلد غاصب اسرائیل کا وجود صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔
-
آیت اللہ سید حافظ ریاض نجفی:
دین اسلام وحدت کا درس دیتا ہے/ ذات پات کو چھوڑ کر شریعت کے مطابق زندگی گزاریں
حوزہ/وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے جامع مسجد علی جامعۃ المنتظر ماڈل ٹاؤن میں خطبۂ جمعہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دین اسلام وحدت کا درس دیتا ہے، لہٰذا ذات پات سے باہر نکل کر شریعت کے مطابق زندگی گزاریں۔
-
امام جمعہ تہران:
غاصب اسرائیل نے حماقت کی تو وعدہ صادق آپریشن (3) اسے تباہ کر دے گا
حوزہ/امام جمعہ تہران آیت اللہ سید احمد خاتمی نے خطبۂ جمعہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر غاصب اور جارح صیہونی حکومت نے مزید کوئی حماقت کی تو اسلامی جمہوریہ ایران وعدہ صادق آپریشن 3 کے ذریعے اسے تباہ کرے گا۔
-
علامہ سید جواد نقوی:
شہید یحییٰ کی فرنٹ لائن پر شہادت، شجاعت اور استقامت نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا
حوزہ/ تحریکِ بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ اللہ نے مجاہدین کی ثابت قدمی اور ظلم کے خلاف مزاحمت کو عظیم مثال بنا دیا ہے، کہا کہ شہید یحییٰ السنوار کی فرنٹ لائن پر شہادت، شجاعت اور استقامت نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔
-
حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی:
یحیٰ سنوار کی شہادت مزاحمتی جذبہ کو مزید طاقتور بنائے گی
حوزہ/ انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے صدر نے کہا کہ غزہ میں حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت مزاحمت کو مزید تقویت دے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صہیونی جارحیت کے خاتمے تک مزاحمت جاری رہے گی۔ آغا صاحب نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب آیت اللہ امام خامنہ ای کا یہ قول کہ "اسرائیل عنقریب نابود ہوگا" مظلوم فلسطینیوں کی ہمت بڑھاتا ہے۔
-
غرور انسان کو شرک سے قریب کرتا ہے: مولانا سید تصدیق حسین واعظ
حوزہ/ نئی دہلی۔ جامعہ نگر واقع مسجد باب العلم میں 11 اکتوبر 2024 کو نماز جمعہ مولانا سید تصدیق حسین واعظ کی اقتدا میں ادا کی گئی۔
-
امام علی علیہ السلام کو چھوڑنے والا ہی غافل ہے: مولانا سید رضا حیدر زیدی
حوزہ/ لکھنو۔ جمعہ 11 اکتوبر 2024 کو شاہی آصفی مسجد میں نماز جمعہ امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید رضا حیدر زیدی پرنسپل حوزہ علمیہ حضرت غفران مآب لکھنو کی اقتدا میں ادا کی گئی۔
-
مسلمان کی شناخت اسلام ہے، فرقہ نہیں، آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر نے خطبہ جمعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ محافل اور مجالس میں اتحاد و وحدت، مساوات اور توحید کو فروغ دینا چاہیے، کلمہ طیبہ پڑھنے اور اس پر ایمان لانے کے بعد انسان وہی کچھ کرتا ہے جو اللہ کا حکم ہوتا ہے۔
-
پسر خیبر شکن کا دشمن شکن خطبہ جمعہ
حوزہ/ یہ خطبہ جمعہ، شجاعت، استقامت، اور قربانی کا عکاس تھا جہاں رہبر معظم نے دشمن کی دھمکیوں کے باوجود محراب عبادت میں مصلہ بچھایا اور پوری دنیا کے سامنے فتح و صبر کا پیغام دیا۔ ایرانی قوم کے جذبے نے ثابت کیا کہ جنگیں اسلحے سے نہیں بلکہ کردار اور حوصلے سے لڑی جاتی ہیں۔ اس اجتماع نے دنیا کو دکھایا کہ علیؑ کی نسل کی وراثت میں خوف کا کوئی مقام نہیں ہے۔
-
طوفان الاقصٰی اور خطبۂ رہبرِ انقلابِ اسلامی
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی نے 'طوفان الاقصٰی' کو قانونی اور جائز دفاع قرار دیتے ہوئے فلسطینی مزاحمت کی مکمل حمایت کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مسلم ممالک کو فلسطینیوں کی حمایت کرنے کی تلقین کی اور اسے حق و انصاف کی جدوجہد کا حصہ قرار دیا، ساتھ ہی اسلامی اتحاد کی اہمیت پر بھی تاکید کی۔
-
جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم:
رہبر معظم کا خطبہ جمعہ بابصیرت اور آگاہی بخش ہونے کے ساتھ ساتھ امت مسلمہ کی طاقت کا مظہر تھا
حوزہ / جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے اپنے بیانیہ میں کہا ہے کہ رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای کا دشمن شکن، بابصیرت اور آگاہی بخش خطبہ جمعہ امت مسلمہ کی قوت کا مظہر اور جہاد و مقاومت کا منشور تھا۔
-
جو کچھ زمین کے اوپر کریں گے زمین کے اندر اس کا جواب دینا ہے: مولانا سید احمد علی عابدی
حوزہ/ امام جمعہ ممبئی نے کہا: شیطان نے روز اول سے یہ اعتراف کر لیا ہے کہ اللہ کے مخلص بندوں پر میرا کوئی قابو نہیں ہوگا، میرا قابو ان بندوں پر ہوگا جو اللہ کے مخلص بندے نہیں ہوں گے۔
-
قائد ملت جعفریہ پاکستان:
رہبر انقلاب اسلامی کا خطبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے / مسلمان متحد ہو جائیں تو دشمن پر قابو پا سکتے ہیں
حوزہ / علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا: رہبر انقلاب اسلامی کا خطبہ اعلیٰ معیار، حکیمانہ رہبری و رہنمائی اورشجاعت کا بہترین نمونہ ہے۔ رہبر معظم کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے تمام مسلمان متحد ہو جائیں تو دشمن پر قابو پا سکتے ہیں۔
-
تہران کی نماز جمعہ اور آیت اللہ خامنہ ای کے بیانات کو انگریزی زبان کے بین الاقوامی میڈیا میں وسیع کوریج
حوزہ/ تہران میں اس ہفتے کی نماز جمعہ اور حضرت آیت اللہ خامنہ ای کے خطبوں کو انگریزی زبان کے مختلف خبر رساں اداروں میں وسیع پیمانے پر کوریج ملی ہے۔
-
صدر انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر:
پُرخطر حالات میں رہبر انقلاب کا خطبہ، اس بات کی دلیل کہ لبنان و فلسطین تنہا نہیں ہیں
حوزہ/ مرکزی امام بارگاہ بڈگام میں آج نماز جمعہ کے دوران حجۃ الاسلام و المسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہر دلعزیز شہیدِ مقاومت، حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن نصراللہ رضوان اللہ تعالیٰ علیہ، اور لبنانی مقاومت کے مجاہدین کی شہادت اسرائیل کی نابودی میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
-
اللہ کو ناراض کر کے دوسرے کو خوش نہ کرو: مولانا سید احمد علی عابدی
حوزہ/ ممبئی شیعہ خوجہ جامع مسجد کے امام جمعہ نے کہا: رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ سلم نے مولائے کائنات حضرت علی ابن ابی طالب علیہ الصلوۃ والسلام کو وصیت فرمائی اے علی! یقین کا تقاضا یہ ہے کہ اللہ کو ناراض کر کے کسی دوسرے کو خوش مت کرو، جو بات کرو، دیکھو خدا کی خوشنودی ہے یا نہیں، مخلوق کی خوشنودی کی خاطر اللہ کو ناراض مت کرو اور جو اللہ نے تم کو دیا ہے تم اللہ کی دی ہوئی چیز پر دوسروں کی تعریف نہ کرو۔
-
ختم نبوت کے بعد سلسلہ امامت تسلیم کرنے کا شرف صرف اہل تشیع کو حاصل ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر نے خطبہ جمعہ میں کہا کہ ختم نبوت کے بعد سلسلہ امامت ہے ،جسے تسلیم کرنے کا شرف صرف اہل تشیع کو حاصل ہے ،باقی مسلمان فرقوں نے امامت کو تسلیم نہیں کیا ،جیسے یہودیوں نے حضرت عیسیٰ کو تسلیم نہ کیا اور مسیحیوں نے ختم الانبیاء حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تسلیم نہ کیا اور وہ پیچھے رہ گئے۔
-
معصوم نہ کسی سے ڈرتا ہے اور نہ ہی کسی کی بیعت کرتا ہے، علامہ مرید نقوی
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر نے لاہور جامع علی مسجد میں خطبۂ جمعہ دیتے ہوئے اللہ تعالٰی کی بندگی پر زور دیا اور کہا کہ معصوم کسی سے ڈرتا ہے اور نہ ہی کسی کی بیعت کرتا ہے۔
-
ربیع الاول اللہ کے نبی کا مہینہ ہے، علامہ مرید نقوی
حوزہ/ خطبہ جمعہ میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ سید المرسلین دنیا میں آتے ہی منصب نبوت پر فائز ،اعلان 40 سال بعد کیا،امتی ہونے کا تقاضاہے کہ سرورکائنات کی صداقت ،امانت ،عدالت اور دیانت جیسی صفات کو خود میں پیدا کریں،ملک میں بدامنی فرقہ واریت اور دہشت گردی کے واقعات پر تشویش ہے، کالا باغ میں ہونے والی دہشت گردی کے ذمہ داروں کو بے نقاب کیا جائے۔
-
حضرت امام حسن (ع) اور حسین (ع) کے مزاج میں کوئی فرق نہیں تھا، مولانا ضیاء الحسن نجفی
حوزہ/جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر ´ ماڈل ٹاون میں خطبۂ جمعہ میں مولانا سید ضیاء الحسن نجفی نے واضح کیا ہے کہ حضرت امام حسن اور امام حسین علیہم السلام کے مزاج میں کوئی فرق نہیں تھا۔ دونوں ہی امام معصوم ہیں، جنہوں نے اپنے اپنے دور کے حالات کے مطابق امت کی رہنمائی کی۔
-
غزہ میں مسلمانوں کی نسل کشی پر امت کی مجرمانہ خاموشی پر افسوسناک ہے، آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر نے جامع مسجد علی حوزہ علمیہ جامعة المنتظر میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں یہودیوں کے ہاتھوں روزانہ کئی ہولوکاسٹ ہورہے ہیں، امریکہ اسرائیل کا غلام بن گیا،مسلم ممالک کی بے عملی کی وجہ سے اسرائیل مضبوط ہو گیا ہے،ہم صرف نام کے مسلمان ہیں، جو دعویدار تو ہیں مگر اسلام پر عمل نہیں کرتے، ہر کلمہ پڑھنے والا مسلمان ، امت مسلمہ کا حصہ، افسوس ہم زبانوں، ممالک اور فرقوں میں تقسیم ہو گئے، اسلام برابری کی تعلیم دیتا ہے، غریب امیر کے درمیان تفاوت نہیں۔
-
دنیا کی محبت دل کو اندھا کر دیتی ہے: مولانا سید روح ظفر رضوی
حوزہ/ مولانا سید روح ظفر رضوی نے کہا: اگر آسان لفظوں میں بصیرت کی تعریف کی جائے تو بصیرت کا مطلب یہ ہے کہ انسان اپنے آپ کو خدا کا بندہ جانے، بصیرت کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ انسان خدا کے علاوہ دوسروں کا پاس و لحاظ کرے بلکہ بصیرت یعنی انسان صرف اور صرف اللہ کا بندہ ہے اور اللہ کے سوا کسی کا بندہ نہیں ہے۔
-
قراقرم یونیورسٹی میں یومِ حسین (ع) پر پابندی یقیناً شرپسندی پھیلانے کی سازش ہے، علامہ شیخ حسن جعفری
حوزہ/ مرکزی جامع مسجد سکردو میں خطبۂ جمعہ دیتے ہوئے علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے کہا کہ قراقرم یونیورسٹی میں یومِ حسین (ع) پر پابندی یقیناً شرپسندی پھیلانے کی سازش ہے۔
-
قرآن مجید سے تعلق کامیاب زندگی کی دلیل ہے، علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی
حوزہ/وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی رہنما نے جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر لاہور میں خطبۂ جمعہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن مجید سے تمسک اور تعلق زندگی میں کامیابی کی دلیل ہے۔