حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 8 جمادی الاول 1448ھ بمطابق 31 اکتوبر 2025ء کو مسجد و امام بارگاہ بقیۃ اللہ، ڈیفنس کراچی میں حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے خطبہ جمعہ دیا، جس میں انہوں نے تقویٰ کی اہمیت، موجودہ عالمی و ملکی صورت حال اور آنے والے ایام فاطمیہ کے حوالے سے اہم نکات بیان کیے۔
خطبہ اول کے اہم نکات:
1. تقویٰ کی تعریف و اہمیت:
- تقویٰ کو کھانے میں نمک کی مانند قرار دیا گیا، جس کے بغیر عبادات بے مزہ ہوتی ہیں۔
- تقویٰ کی نئی تعریف "اللہ کا احترام" بتائی گئی۔
- قرآن مجید کی آیات (البقرہ: ۲-۵، الطلاق: ۲-۴) کی روشنی میں تقویٰ کے دنیوی و اخروی فوائد بیان کیے گئے۔
2. تقویٰ کے عملی پہلو:
- مومنین کو اذیت دینے اور غیبت سے اجتناب کو تقویٰ کی بنیاد قرار دیا گیا۔
- اخلاص کے بغیر اعمال کی قبولیت ممکن نہیں۔
- اہل بیت علیہم السلام کی محبت اور اطاعت کو اللہ کی دوستی کا ذریعہ بتایا گیا۔

خطبہ دوم کے اہم نکات:
1. فلسطین کا مسئلہ، عالم اسلام کے اس مسئلہ کے متعلق فرائض:
- اسرائیلی جارحیت پر سخت تشویش کا اظہار۔
- ۶۳ ممالک کے اسرائیلی جنوسائیڈ میں ملوث ہونے کی اطلاعات پر افسوس کا اظہار۔
- عالمی براداری کی خاموشی پر سخت تنقید۔
2. ملکی مسائل:
- کراچی کی بدانتظامی، ٹرانسپورٹ بحران اور انٹرنیشنل مافیا کے اثرات پر تشویش۔
- ٹارگٹ کلنگ کے سلسلے کو عوام و خاص کے لیے خطرہ قرار دیا گیا۔
- مسنگ پرسنز کے مسئلے کے فوری حل کی اپیل۔
3. صحت عامہ کے مسائل:
- ڈینگی، ٹائیفائیڈ اور ہیضہ کے پھیلاؤ کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت۔
- شادیوں میں اسراف اور غیر معیاری خوراک کے استعمال پر تنقید۔
4. ایام فاطمیہ (س) کی تیاری:
- حکمت و عقل کے ساتھ عزاداری کرنے کی تلقین۔
- تاریخی حقائق کو دلیل کے ساتھ پیش کرنے پر زور۔
5. افغانستان کے ساتھ تعلقات:
- مذاکرات کی ناکامی پر افسوس اور سفارتی حل کی تجویز۔
- دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کو برقرار رکھنے کی اپیل۔
یاد رہے کہ خطیب محترم نے مومنین سے تقویٰ اختیار کرنے، باہمی اختلافات ختم کرنے اور قومی یکجہتی کو مضبوط و مستحکم کرنے کی بھی اپیل کی۔









آپ کا تبصرہ