جمعہ 30 ستمبر 2022 - 20:42
کراچی؛ شیعہ علماء کی حکمت عملی تیار جلد اپنے اسیروں کو واپس لائینگے

حوزہ/ حضرت عبداللہ شاہ غازی رح کے مزار پہ عزاداری اور اسیروں کی رہائی سے متعلق نمائندہ علماء کرام نے کراچی میں اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ حضرت عبداللہ شاہ غازی رح کے مزار پہ عزاداری اور اسیروں کی رہائی سے متعلق نمائندہ علماء کرام نے کراچی میں اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

اجلاس میں حضرت عبداللہ شاہ غازی رح کے مزار اقدس پہ ہونے والے واقع کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور اسیر نوجوانوں کی رہائی کے حوالے سے کئے گئے اقدامات اور رابط کے زریعہ مسائل کو حل کرنے پر اتفاق ہوا مزار پر ماتم داری روکنے کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن پر تشویش کا اظہار اور مزمت کی گئی۔

اجلاس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے ایڈیشنل سیکریٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی ، صوبہ سندھ کے جرنل سیکریٹری علامہ رضی حیدر زیدی، مولانا صلاح الدین، علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ صادق رضا تقوی، علامہ غلام عباس ریئسی، علامہ عقیل موسی، علامہ نعیم الحسن نعیمی، مولانا صادق جعفری، مولانا نقی ہاشمی، علامہ حیدر عباس عابدی اور دیگرعلما کرام موجود تھے۔

کراچی؛ شیعہ علماء کی حکمت عملی تیار جلد اپنے اسیروں کو واپس لائینگے

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .