۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
آئی ایس او وفد کی مولانا احمد اقبال، مولانا کاظم عباس، مولانا حیدر عباس عابدی سے ملاقات۔

حوزہ/ آئی ایس او وفد کی مولانا احمد اقبال، مولانا کاظم عباس، مولانا حیدر عباس عابدی سے ملاقات۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ محرم الحرام کی آمد کے موقع پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے وفد کی ڈویژنل صدر محمد عابدی کی سربراہی میں شہر بھر میں علماء کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس او رہنماؤں نے وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین مولانا احمد اقبال رضوی، مولانا کاظم عباس نقوی، مولانا حیدر عباس عابدی سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقاتیں کیں۔ ملاقات کے موقع پر ایام عزا میں کراچی بھر میں منعقد ہونے والی مجالس عزا،تعلیمی اداروں میں یوم حسین علیہ السلام کا انعقاد، نماز دوران مرکزی جلوس اور خصوصا قومی مسائل کے حوالے سے گفتگو کی۔

اس موقع پر علماء کرام نے آئی ایس او کی جانب سے سال بھر کی جانے والی تعلیمی کاوشوں کو سرہاتے ہوئے آئی ایس او کے ساتھ اپنے پورے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔آئی ایس او وفد میں ڈویژن صدر محمد عابدی، نائب صدر مصطفی رئیسی، جنرل سیکریٹری ظفر حیدر،محمد حیدر نقوی اطلاعات سیکریٹری، انچارج برائے ہروفیشنل ادارہ جات مزمل حسین،انچارج برائے محبین سلمان رضا شامل تھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .