۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ سندھ

حوزہ/ سندھ حکومت کی ایماء پر عزادارانِ امام حسین علیہ السلام پر کاٹی جانے والی FIR کے حوالے سے شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کی جانب سے اہم ہنگامی اجلاس کا انعقاد۔اجلاس میں صوبائی کابینہ کے اراکین سمیت وکلاء کی شرکت۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ اسد اقبال زیدی کی خصوصی ہدایات پر چہلم امام حسین علیہ السلام کے بعد کی صورت حال بلخصوص صوبے بھر میں حکومت سندھ کی ایماء پر عزادارانِ امام حسین علیہ السلام کے خلاف کاٹی جانے والی ایف آئی آروں کے حوالے ہنگامی اجلاس کا انعقاد صوبائی دفتر میں کیا گیا، اجلاس میں صوبائی کابینہ کے اراکین سمیت وکلاء نے شرکت کی اور موجودہ صورت حال کے حوالے سے مفصل گفتگو اور مشاورت کی گئی۔

اجلاس کی صدارت صوبائی صدر حجۃالاسلام علامہ ڈاکٹر سید اسد اقبال زیدی صاحب نے کی اس موقع پر صوبائی صدر نے اب تک صوبے بھر میں عزاداران امام حسین علیہ السلام پر کاٹی جانے والی ایف آئی آروں کی تفصیل شرکاء اجلاس کو بتائی اور اراکینِ اجلاس سے آراء طلب کیں۔
اس موقع پر اراکین کی جانب سے آراء پیش کی گئیں اور حالات کا جائزہ لیا گیا نیز شہر میں نہ ہونے کے سبب غیر حاضر اراکین کی آراء بزریعہ فون اجلاس میں شامل کی گئیں۔
شرکاء اجلاس نے حکومتِ وقت اور ملکی اداروں کی جانب سے جاری شیعہ دشمن پالیسیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

اس موقع پر درج زیل قراردادیں جاری کی گئیں:
1- عزاداری ہماری شہہ رگ حیات ہے, اور عزاداری کے راستے میں حائل تمام رکاوٹیں اور سازشیں ہمارے لیے ناقابل قبول ہیں، ہم ان رکاوٹوں اور سازشوں کی بھرپور مزمت کرتے ہیں۔
2- مکتب اہلبیت علیہم السلام کی تکفیر اور اور اسکے مقدسات کی توہین کے مرتکب افراد اور اداروں کے خلاف فوری سخت کارروائی کی جائے۔
3- صوبے بھر میں ایامِ عزاء کے دوران عزاداروں کے خلاف تعصب پر مبنی جھوٹی FIR کا اندراج (SHIA VICTIMIZATION) کی بدترین مثال اور ظلم و زیادتی کی انتہاء ہے، لہٰذا ان بے بنیاد اور حقوق شکن ایف آئی آروں کو فلفور خارج کیا جائے۔
4- ہم حکومت کی جانب سے حالیہ جاری کی جانے والی زائرین پالیسی مکمل طور پہ رد کرتے ہیں، اور مطالبہ کرتے ہیں کہ زائرین پالیسی کو علماءِ مکتب تشیع کی آراء کی روشنی میں نئے سرے سے مرتب کیا جائے نیز NCOC کے تحت جاری کردہ اربعین پالیسی کو بھی ہم یکسر مسترد کرتے ہیں۔

اہم اجلاس میں شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ رضی حیدر زیدی، نائب صدر علامہ عابد رضا عرفانی، نائب صدر محترم دوست علی ونگانی، مشیر مولانا سرور شریعتی، کراچی ڈویژن کے صدر علامہ کامران حیدر عابدی، صوبہ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات برادر علی نقوی، سیکریٹری فنانس محترم کوثر رضاء، مشیر برئے صوبہ سندھ محترم جناب انجنئیر افتخار مہدی، کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری محترم آفتاب میرزا، جے ایس او کے مرکزی جنرل سیکریٹری برادر وجاہت پہلوانی، ایڈووکیٹ تصور حسین کاظمی سمیت دیگر شامل تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .