۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
علامہ ڈاکٹر کرم علی حیدری المشہدی جامعۂ مدارس امامیہ پاکستان کے بنا مقابلہ مرکزی نائب صدر منتخب

حوزہ/ جامعہ مدارس امامیہ پاکستان عرصۂ دراز سے صوبہ سندھ کے اکثر مدارس کی سرپرستی کررہاہے۔ جامعہ مدارس امامیہ پاکستان کی جانب سے مدارس کی خدمات کے علاؤہ پورے صوبے سندھ کے خطباء و مبلغین کی سال بھر خدمات سر انجام دی جاتی ہیں۔جبکہ علامہ ڈاکٹر کرم علی حیدری المشہدی کی تنظیمی، قومی، ملی یکجہتی اور مذہبِ حقہ کیلئے خدمات اظہر من الشمس ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مدرسۂ علمیہ حضرت امام العصر عج فاؤنڈیشن حیدرآباد سندھ پاکستان کے بانی و سرپرست اعلیٰ حجۃ الاسلام والمسلمین الحاج علامہ ڈاکٹر کرم علی حیدری المشہدی جامعۂ مدارس امامیہ پاکستان کے بلا مقابلہ مرکزی نائب صدر منتخب،جبکہ جامعۂ مدارس امامیہ پاکستان کی صدارت پہ علامہ سید ثمر حسین نقوی صاحب اکثریت آراء سے صدر منتخب ہوئے ہیں۔

یہ عظیم الشان اجتماع مدرسہ علمیہ مکتبۂ محمدیہ گمبٹ خیر پور میرس سندھ میں مورخہ 15/07/2021 بروز جمعرات کو منعقد ہوا جس میں اکثر مدارس امامیہ پاکستان کے مدیران و نائب مدیران نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ جامعہ مدارس امامیہ پاکستان عرصۂ دراز سے صوبہ سندھ کے اکثر مدارس کی سرپرستی کررہاہے۔ جامعہ مدارس امامیہ پاکستان کی جانب سے مدارس کی خدمات کے علاؤہ پورے صوبے سندھ کے خطباء و مبلغین کی سال بھر خدمات سر انجام دی جاتی ہیں۔جبکہ علامہ ڈاکٹر کرم علی حیدری المشہدی کی تنظیمی، قومی، ملی یکجہتی اور مذہبِ حقہ کیلئے خدمات اظہر من الشمس ہیں۔

علامہ ڈاکٹر کرم علی حیدری المشہدی کے اس اہم ترین منصب پہ فائز ہونے کی وجہ سے علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .