۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
جامعتہ الکوثر میں آل پاکستان قرآن و حدیث مقابلے میں سیت پور کی حافظہ بچیوں کی شاندار کامیابی

حوزہ/ جامعتہ المصطفی العالمیہ اسلام آباد کے زیر انتظام جامعتہ الکوثرمیں منعقدہ آل پاکستان قرآن و حدیث مقابلے میں سیت پور کی حافظہ بچیوں نے دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرکے اہلیان سیت پور کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جامعتہ المصطفی العالمیہ اسلام آباد کے زیر انتظام جامعتہ الکوثرمیں منعقدہ آل پاکستان قرآن و حدیث مقابلے میں سیت پور کی حافظہ بچیوں نے دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرکے اہلیان سیت پور کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

پروگرام میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری، مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی، اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر ڈاکٹر محمد حسین اکبر، پیر آف چورا شریف پیر سعادت علی شاہ، اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق ممبر علامہ افتخار نقوی، ڈاکٹر کاظم سلیم ،علامہ سید حیدر نقوی سمیت مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اور دانشوروں نے شرکت کی۔

آل پاکستان قرآن و حدیث کے مقابلے میں حافظہ مہک زہرہ ولد خواجہ محمد فراست نے دوسری جبکہ حافظہ استدعا زہرا ولد محمد ذوالفقار نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .