۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
جنبش حماس

حوزہ/تحریک حماس نے متحدہ عرب امارات کا اسرائیل میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کو ملت فلسطین اور تمام اقوام عالم کے خلاف بڑی غلطی پر اصرار قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے متحدہ عرب امارات کی طرف سے اسرائیل میں سفارت خانے کو دوبارہ کھولے جانے پر شدید ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی مخالفت کرنے والی ملت فلسطین اور تمام اقوام عالم کے خلاف بڑی سازش  قرار دیا ہے۔
 
تحریک حماس نے مزید کہا کہ اس کارروائی سے زیادہ خطرناک بات یہ ہے کہ متحدہ عرب امارات نے یہ طرز عمل ہماری قوم اور ہمارے مقامات مقدسہ کے خلاف صہیونی دہشت گردوں کی جارحیت،شہریوں کے قتل و غارت اور مکانات کی تباہی کے بعد اپنایا ہے اور اس سے متحدہ عرب امارات کی پالیسی کے خاتمے کی نشاندہی ہوتی ہے؛ کیونکہ اس کارروائی سے نہ صرف ہماری قوم کے خلاف اسرائیلی حکومت کے جرائم میں اضافہ ہو گا بلکہ اس سے مزید جرائم کرنے اور یہودیت،نسل پرستی اور انتہا پسندی کے منصوبے کو مکمل کرنے کی ترغیب بھی ملے گی۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ متحدہ عرب امارات نے گذشتہ روز اسرائیل میں اپنے سفارتخانے کا اسرائیلی صدر کی موجودگی میں افتتاح کیا تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .