حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حماس اسلامی مزاحمتی تحریک کے ترجمان حازم قاسم نے کہا: "صیہونی حکومت کا لبنان پر حملہ ایک صریح جارحیت اور دہشت گردانہ کارروائی ہے ، اور صیہونیوں کی امت کے تمام طبقات اور اس کی قوموں کے خلاف قتل عام کو ظاہر کرتا ہے۔"
انہوں نے ایک بیان میں زور دیتے ہوئے کہا: "یہ صہیونی دہشت گردی ، جو کہ پورے خطے کے جغرافیہ میں پھیل چکی ہے ، قوموں کی صہیونی نوآبادیاتی منصوبے کے خلاف مزاحمت کو کبھی نہیں روک سکے گی جو قوم کے مقدر پر توسیع پسندی اور تسلط کی کوشش کرتی ہے۔"
قاسم نے کہا: اس صہیونی جارحیت کے پیش نظر ، اس کا مقابلہ کرنے کی کوششوں اور صلاحیتوں کو مربوط کرنا ہوگا اور اس کی جارحیت اور دہشت گردانہ کارروائی کو روکنا ہوگا۔