۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
شام پر اسرائیلی حملہ

حوزہ/عالمی اداروں اور عالمی طاقتوں کی جانب سے ان اسرائیلی حملوں پر کئی سالوں سے مجرمانہ خاموشی جاری ہے لیکن دوسری جانب آسٹریلیا نے اسرائیلی خوشنودی کے لیے حماس جیسی آزادی کی تحریک کو دہشتگرد قرار دے دیا ہے آسٹریلیا کی حکومت کی جانب سے حماس کی مالی اور کسی بھی مدد کے ثابت ہونے پر 25 سال تک قید کی سزا تک کا احتمال بھی دیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی اور شامی خبر رساں اداروں کی جانب سے شام پر گذشتہ رات حملے کی تصدیق کے ساتھ شامی وزارت دفاع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ رات 12:35 پر منٹ اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ جولان کی زمین سے دمشق کے علاقے زاکیہ پر زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائلوں سے حملہ کیا گیا جس سے صرف اور صرف بعض عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے اور کوئی بھی شخص زخمی یا شہید نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ حزب اللہ اور شام کی جانب سے اسرائیلی جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی کے ساتھ ہی اسرائیلی ہوائی جہازوں کے حملوں میں بہت زیادہ کمی دیکھنے میں آئی ہے اور ساتھ ہی عالمی اداروں اور عالمی طاقتوں کی جانب سے ان اسرائیلی حملوں پر کئی سالوں سے مجرمانہ خاموشی جاری ہے لیکن دوسری جانب آسٹریلیا نے اسرائیلی خوشنودی کے لیے حماس جیسی آزادی کی تحریک کو دہشتگرد قرار دے دیا ہے آسٹریلیا کی حکومت کی جانب سے حماس کی مالی اور کسی بھی مدد کے ثابت ہونے پر 25 سال تک قید کی سزا تک کا احتمال بھی دیا گیا ہے اس سے پہلے بہت سارے یورپی ممالک نے بھی اسرائیلی پریشر کی وجہ سے حماس کو دہشتگرد قرار دیا ہوا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .