۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملہ

حوزہ/ صیہونی حکومت گزشتہ دہائیوں سے فلسطین کی سرزمین پر ناجائز قبضہ جمائے بیٹھے ہیں اور وہاں کے پشتنی آبادیوں کو ان کے گھروں سے بے گھر کئے ہوئے ہیں ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عالمی یوم القدس کے موقع پر مسجد الاقصٰی میں رژیم صیہونی غنڈوں کی طرف سے جو جارحانہ حملے کئے ہیں انجمن صاحب الزمان عج اس کو سفاک ترین دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پر عالمی انسانی حقوق کے تنظیموں کی مجرمانہ خاموشی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ صیہونی حکومت گزشتہ دہائیوں سے فلسطین کی سرزمین پر ناجائز قبضہ جمائے بیٹھے ہیں اور وہاں کے پشتنی آبادیوں کو ان کے گھروں سے بے گھر کئے ہوئے  ہیں ۔ انہیں ظالمانہ حرکت کو جاری رکھتے ہوئے  کل شیخ جرہ علاقے سے وہاں کے مکینوں کو طاقت کے بل بوتے پر بے گھر کئے ہیں۔

اسی طرح ادارہ انجمن صاحب الزمان افغانستان کے کابل میں واقع سیدالشہدا اسکول پر کی گئی دہشتگردانہ حملے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ جس میں پچاس سے زائد بے گناہ لوگ شہید اور ایک سو پچاس کے قریب لوگ زخمی ہوئے ہیں ۔

ادارہ انجمن صاحب الزمان عج عالمی حقوق انسانی کی تنظیموں سے اپیل کرتی ہے کہ صیہونی رژیم کی دہشتگردوں کو لگام لگاکر دنیا بھر میں ان کے مظالم کا شکار ہورہے بےگناہ لوگوں کی جانوں کی مزید زیاں ہونے سے بچانے کا اقدام اٹھائے

تبصرہ ارسال

You are replying to: .