۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
عالمی یوم القدس کے موقع پر ہندوستان کے مختلف علاقوں میں ریلیاں اور جلوس

حوزہ/ عالمی یوم القدس کی مناسبت پر ہندوستان کے مختلف علاقوں اور شہروں میں ریلیاں اور جلوس نکالے گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عالمی یوم القدس کے موقع پر ہندوستان کے متعدد علاقوں میں عوام نے صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف اور بیت المقدس کی آزادی کا مطالبہ کرتے ہوئے ریلیوں کا انعقاد کیا۔

رپورٹ کہ مطابق، ریلیوں میں شامل ہزاروں ہندوستانی شہریوں نے بیت المقدس، مسجد الاقصی اور اسلامی مزاحمتی تحریکوں کے شہداء کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور وہ صیہونی حکومت کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق  ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر، کرگل، دار الحکومت دہلی، ممبئی، لکھنو، بنگلورو اور مغربی بنگال سمیت متعدد شہروں اور قصبوں میں عالمی یوم القدس کی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔

کورونا وبا کی وجہ سے کچھ جگہوں پر روچوئل ریلی ہوئی جبکہ جہاں حالات بہتر تھے وہاں لوگ سڑکوں پر نکلے اور انہوں نے فلسطینیوں اور قبلہ اول کی حمایت میں نعرے لگائے۔روزے دار مظاہرین نے اسرائیل اور امریکا کے خلاف نعرے لگائے اور فلسطین خاص طور بیت المقدس کی آزادی تک مزاحمت جاری رکھنے پر تاکید کی۔

یاد ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی (رہ) کے فرمان پر ہر سال جمعۃ الوداع کو پوری دنیا میں عالمی یوم القدس کے طور پر منایا جاتا ہے۔دنیا کے بیشتر ماہرین و مبصرین کا کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین کو فروغ دینے اور اس تحریک کو بیدار رکھنے نیز پروان چڑھانے میں اسلامی جمہوریہ ایران کا بنیادی کردار بالکل نمایاں رہا ہے جس کی بنا پر فلسطین کی تحریک مسلسل آگے بڑھتی رہی ہے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .