۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مجتبیٰ علی شجاعی

حوزہ/ سب ایڈیٹر روزنامہ ویتھ جموں و کشمیر نے کہا کہ اسرائیل درحقیت اسلامی دنیا کے خلاف ایک سازش ہے اور اس سازش کے پیچھے ایک نمبر کا دہشتگرد ’’شیطان بزرگ ‘‘امریکہ ہے ۔بدنصیبی یہ ہے کہ نام نہاد اسلامی حکمران اور مسلمانوں کے ٹھیکہ دارشیطان بزرگ امریکہ کا آشیرباد لینے کے لئےاسرائیل کے ساتھ گلے مل رہےہیں ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سب ایڈیٹر روزنامہ ویتھ جموں و کشمیر مجتبیٰ علی شجاعی نے کہا کہ ریاست’’اسرائیل‘‘ ہے  1948میں اس غاصب ریاست کا وجود بخشا گیا ۔تب سے لیکر آج تک کرہ ارض پر امن و امان بری طرح سےمتاثر ہوگیا ہے۔حد درجہ تشویشناک بات یہ ہے کہ انسانی حقوق کا ڈھنڈورا پیٹنے والے ادارے نے روز اول سے ہی اسرائیلی دہشتگردی پر مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل درحقیت اسلامی دنیا کے خلاف ایک سازش ہے اور اس سازش کے پیچھے ایک نمبر کا دہشتگرد ’’شیطان بزرگ ‘‘امریکہ ہے ۔بدنصیبی یہ ہے کہ نام نہاد اسلامی حکمران اور مسلمانوں کے ٹھیکہ دارشیطان بزرگ امریکہ کا آشیرباد لینے کے لئےاسرائیل کے ساتھ گلے مل رہےہیں ۔

مزید کہا کہ غزہ پر حالیہ اسرائیلی دہشتگردی کےنتیجے میں دو درجن کے قریب مظلوم فلسطینی عوام شہید ہوگئے ہیں ان شہداکے خون سے نہ فقط اسرائیل بلکہ عرب حکمرانوں کے ہاتھ بھی رنگے ہوئے ہیں ۔امت مسلمہ کو اقوام متحدہ کے ساتھ کوئی امید وابسطہ نہیں رکھنی چاہئےمسلمانان عالم کے لئے یہ ادارہ ایک خواب ہے حقیت نہیں ۔

 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .