۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
سید لیاقت منظور موسوی

حوزہ/ سید لیاقت منظور موسوی نے اپنے تہنیتی پیغام میں امتِ مسلم کے نام مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید کی ہے کہ یہ عید مظلومین جہاں بلخصوص یمن، فلسطین،بحرین لیبیا، بوسنیا نائجیریا اور کشمیر کےلئے شبِ ظلمت سے خلاصی کےلئے ایک نوید کا پیغام لے کر آئے۔ انشاء اللّٰہ

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عروۃ الوثقٰٰى ویلفیر ٹرسٹ جموں و کشمیر کے چیرمین سید لیاقت منظور موسوی نے اپنے تہنیتی پیغام میں امتِ مسلم کے نام مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید کی ہے کہ یہ عید مظلومین جہاں بلخصوص یمن، فلسطین،بحرین لیبیا، بوسنیا نائجیریا اور کشمیر کےلئے شبِ ظلمت سے خلاصی کےلئے ایک نوید کا پیغام لے کر آئے انشا ٕ اللّٰہ۔

انہونے ذرائع ابلاغ کے حاشیہ میں کہا ہےکہ زکوٰۃِ فطرہ، صدقات ،وغیرہ مستحقین تک ترجیحی بنیادوں پر پہنچاٸی جائے۔

انہوں نے فلسطین یمن اور بحرین میں ہو رہی انسانی ظلم و زیادتیاں دیکھ کر UNO و دیگر عالمی انسانی حقوق کے اداروں کی خوموشی کو قابل افسوس و شرمناک قرار دیتے ہوۓ کہا ہے کہ ان تمام تر اداروں نے خاموشی اختیار کرکے اس بات کا واضح ثبوت پیش کیا ہےکہ وہ اصل میں دوسروں کے آلہ کا ہیں۔

آخر میں ٹرسٹ کے چیر مین نے موجودہ عالمی وباہ کے خاتمہ کیلۓ بار گاہِ الٰہی میں دعا ٕ کی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .