۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
آغا سید منظور موسوی

حوزہ/ معروف ممتاز علمی و کہنہ مشق ادبی شخصیت معلم القرآن عالیجناب آغا سید منظور موسوی (س م موسوی) ساکنہ گوم احمد پورہ داعی اجل کو لبیک کہا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عروة الوثقٰٰى ویلفیر ٹرسٹ جموں و کشمیر نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا؛

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم 

معروف ممتاز علمی و کہنہ مشق ادبی شخصیت معلم القرآن عالیجناب آغا سید منظور موسوی (س م موسوی) ساکنہ گوم احمد پورہ داعی اجل کو لبیک کہا۔

انا للہ وانا الیہ راجعون
 مرحوم عروة الوثقٰٰى ویلفیر ٹرسٹ جموں و کشمیر کے چیرمین جناب سید لیاقت منظور موسوی صاحب کے والدِ محترم بھی ہیں۔
ان کے انتقال پرملال پر عروة الوثقٰٰى ویلفیر ٹرسٹ جموں و کشمیر کے بہی خواہان، جملہ ممبران ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
پروردگار عالم کی بارگاہ میں ہم دستِ بدعا ہیں کہ مرحوم کو جوارِ اھلبیت اطہار علیہم السلام میں اعلیٰ مقام عطاء کرے اور اور سوگواران بالخصوص، سید لیاقت منظور صاحب آغا سید اعجاز صاحب ، دیگر دوستان و رشتہ داران کو یہ صدمہ برادشت کرنے کا صبرِ جمیل عطاء فرمائیں۔
مرحوم کے ایصالِ ثواب کےلئے مجلسِ ترحیم و اجتماعی فاتحہ خوانی مورخہ30جون2021ء ان کے آبائی گاؤں گوم احمد پورہ ماگام کشمیر  میں انجآم دی جائے گی۔
شریکِ غم
ابواطہر منظور 
ترجمان 
عروة الوثقٰٰى ویلفیر ٹرسٹ جموں و کشمیر

تبصرہ ارسال

You are replying to: .