۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
چیرمین عروۃ الوثقٰٰى ویلفیر ٹرسٹ جموں و کشمیر

حوزہ/ مولائے کائنات کے پیروکار آج بھی ابن ملجم لعین کی خباثت سے لبریز دہشتگردی کا خاتمہ سیرت علوی سے عراق، شام، یمن، فلسطین، اور نائجیریا میں کر رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چیرمین عروۃ الوثقٰٰى ویلفیر ٹرسٹ جموں و کشمیر سید لیاقت منظور موسوی نے شہادت امیرالمونین حضرت علی علیہ السلام کی مناسبت سے کہا کہ عالم انسانیت کے امام برحق مولائے کائنات حضرت علی ابن ابوطالبؑ کی شہادت عالم انسانیت کی پہلی دہشتگردی ھے جو ابن ملجم لعین نے حضرت علی علیہ السلام پر مسجد کوفہ میں وار کیا۔

انہوں نے کہا کہ مولائے کائنات کے پیروکار آج بھی ابن ملجم لعین کی خباثت سے لبریز دہشتگردی کا خاتمہ سیرت علوی سے عراق، شام، یمن، فلسطین، اور نائجیریا میں کر رہے ہیں۔

عالمِ اسلام کے ساتھ ساتھ پوری عالمِ انسانیت پر فرض ہےکہ وہ راہ علی ابن ابی طالبؑ پر چل کر قائم آل محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نقشِ قدم پر گامزن ہو کر پوری دنیا میں زکر علیؑ کے ساتھ ساتھ افکارِ علیؑ کو اجاگر کرکے دنیا میں انسانیت کا اعلیٰ اقدار کو قائم کرنے میں اہم رول ادا کریں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • hasan ali rajani TZ 00:29 - 2023/09/05
    0 0
    عراق کے شہر کربلا میں کروڑوں زائرین امام حسین علیہ السلام روضہ ء امام حسین علیہ السلام پر پہنچ گئے، شیعہ لیڈر سید لیاقت منظور موسوی ماگام: 5 ستمبر / کشمیر کے علاقہ ماگام سے شیعہ لیڈر لیاقت منظور موسوی نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا کہ ہرسال کی طرح امسال بھی اربعین حسینی میں عراق کے شہر کربلا میں کروڑوں زائرین کرام پہنچ چکے ہیں، مزید انہونے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ فکر حسینی ہی انسان کی بخشش کا بہترین ذریعہ اور خدا تک پہنچنے کی مضبوط رسی ہے، مزید کہا کہ فرزند رسول سید الشهد اور امام حسین اور شہدائے کربلا محسن انسانیت نواسہ رسول اکرم حضرت امام حسین کی ذات اور آپ کے اہداف آفاقی ہیں۔اور دین اسلام کی سر بلندی اور انسانی عز و شرف اور حقوق انسانی کی فراہمی و بحالی کی لہو رنگ جدو جہد امام عالی مقام کی عظیم قربانی کی مرہون منت ہے لہذا امسال بھی سید الشہداء کے چہلم کے موقع پر پورے جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے دنیا بھر میں عزائیہ تقاریب، مجالس و جلوس ہائے عزا نہایت شان و شوکت اور عقیدت و احترام سے انجام دیئے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں مختلف مکاتب فکر کے نہ صرف کروڑوں مسلمان بلکہ دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد بھی انتہائی عقیدت و احترام سے امام عالی مقام اور ان کے باوفا اور جانثار ساتھیوں کی عظیم قربانی کی یاد مناتے ہیں گذشتہ کئی سالوں کی طرح اس سال بھی دنیا بھر سے بلا تفریق مذہب و مسلک کے کروڑوں عقیدت مندوں کا سر زمین کربلا میں جمع ہو کر فرزند رسول اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنا اس امر کی دلیل ہے کہ اگر چہ اس وقت انسانیت مختلف گروپوں میں بٹ چکی ہے لیکن فرزند رسول سید الشہداء کی ذات ان تمام اختلافات اور طبقات کی تقسیم سے بالا تر ہے اور تمام انسانوں کے لئے نمونہ عمل بھی ہے۔اس لئے گذشتہ چودہ صدیوں سے انسانیت آپ کی ذات سےوابستہ رہنے کو اپنے لئے شرف اور رہنمائی کا باعث قرار دے رہی ہیں اور بلا تفریق مذہب و مسلک اور خطہ و ملک آپ کےکردار سے استفادہ کر رہی ہیں۔آخر میں شیعہ لیڈر سید لیاقت منظور موسوی نے کہا کہ عزاداری کے پرو گرام اور تقاریب فکر حسینی کی ترویج کا بہترین ذریعہ ہیں نہ کہ کسی مسلک و مکتب کے خلاف ہیں ، لہذا ان کو روکنا یا ان میں رکاوٹ ڈالنا یا زیادتی کرنا خلاف قانون ہے۔ اور تمام ملکوں کی حکومتوں کا فرض ہے کہ وہ اپنے ملک واسیوں کی آزادیوں اور