۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
سبط قمی

حوزہ/ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے پیروان ولایت کے سربراہ نے مولائے متقیان حضرت علی ؑ کو رول ماڈل قرار دیتے ہوئے ان کے طرزعمل کو اساسی قراردیا۔انہوں نے کہا مولائے کائنات کے طرز عمل کو اپنانا وقت کا اہم ترین تقاضا ہے اور اسی میں دین ودنیا کی فلاح وبہبودی کا راز مضمر ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سرینگر/ یوم شہادت حضرت علیؑ ابن ابی الطالب ؑ کےسلسلے میں جامع مسجد زینبیہ خندہ میںمجلس عزامنعقد ہوئی جس میں بڑی تعداد میں عزاداران امام علیؑ نے شرکت کی ۔

مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے پیروان ولایت کے سربراہ مولانا سبط محمد شبیر قمی نے مولائے کائنات حضرت علی ابن ابیطالب ؑ کی سیرت طیبہ، فضائل و مناقب، مصائب اور علمی مرتبہ اور پر روشنی ڈالی۔

مولانانےمولائے متقیان حضرت علی ؑ کو رول ماڈل قرار دیتے ہوئے ان کے طرزعمل کو اساسی قراردیا۔انہوں نے کہا مولائے کائنات کے طرز عمل کو اپنانا وقت کا اہم ترین تقاضا ہے اور اسی میں دین ودنیا کی فلاح وبہبودی کا راز مضمر ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .