حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چیرمین عروۃ الوثقٰٰى ویلفیر ٹرسٹ جموں و کشمیر سید لیاقت منظور موسوی نے شہادت امیرالمونین حضرت علی علیہ السلام کی مناسبت سے کہا کہ عالم انسانیت کے امام برحق مولائے کائنات حضرت علی ابن ابوطالبؑ کی شہادت عالم انسانیت کی پہلی دہشتگردی ھے جو ابن ملجم لعین نے حضرت علی علیہ السلام پر مسجد کوفہ میں وار کیا۔
انہوں نے کہا کہ مولائے کائنات کے پیروکار آج بھی ابن ملجم لعین کی خباثت سے لبریز دہشتگردی کا خاتمہ سیرت علوی سے عراق، شام، یمن، فلسطین، اور نائجیریا میں کر رہے ہیں۔
عالمِ اسلام کے ساتھ ساتھ پوری عالمِ انسانیت پر فرض ہےکہ وہ راہ علی ابن ابی طالبؑ پر چل کر قائم آل محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نقشِ قدم پر گامزن ہو کر پوری دنیا میں زکر علیؑ کے ساتھ ساتھ افکارِ علیؑ کو اجاگر کرکے دنیا میں انسانیت کا اعلیٰ اقدار کو قائم کرنے میں اہم رول ادا کریں۔