انسان
-
حجۃ الاسلام والمسلمین حسینی قمی:
تکبر انسان کے زوال کا آغاز اور تمام نیکیوں کی بربادی کا سبب ہے
حوزہ/ خطیب حرم معصومہ قم (س) نے کہا: ابلیس کی 6000 سال کی عبادت تکبر، غرور، خود پسندی اور ذات خدا کی نافرمانی سے تباہ ہو گئی،جب ایک تکبر سے ہزاروں سال کی عبادتیں برباد ہو سکتی ہیں تو یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک انسان تکبر کرے اور وہ جنت میں داخل ہو جائے؟!
-
انسان کو اپنی خلقت کے پیچھے مقصد الٰہی سمجھنا ہوگا، مولانا علی عباس خان
حوزہ/ مقصد تک پہنچنے کے لیے ہر راستہ اختیار نہیں کیا جاتا۔ حصول مقصد الٰہی کے لیے واحد راستہ 'صراط مستقیم' ہے۔
-
قرآن کے ذریعے تزکیہ نفس، دلوں کو طہارت اور عقلوں کو حکمت ملتی ہے، آیت اللہ سید حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ انسان قرآن مجید کے ذریعے تزکیہ نفس، دلوں کو طہارت اور حکمت لے سکتا ہے۔
-
خدا کی بندگی سے ہی دل کو سکون اور ذہنی پریشانیوں سے نجات ملے گی: حجۃ الاسلام مومنی
حوزہ/ حرم حضرت معصومہ (ع) کے خطیب نے کہا: اگر ہمارے دست طلب اللہ کی طرف برھیں تو ہم کسی مخلوق کے محتاج نہیں ہوں گے، حضرت زہرا (س) نے اسی چیز کی طرف اشارہ کیا ہے کہ خدا کی عبادت سے ہی قلبی سکون حاصل ہوتا ہے اور دل کو اضطراب سے نجات ملتی ہے۔
-
سربراہ جامعہ ناظمیہ لکھنؤ:
دین اسلام انسان کو انسان سمجھ کر نیکی کرنے کا حکم دیتا ہے نہ کہ ذات پات اور قوم و قبیلہ جان کر: آیت اللہ سید حمید الحسن
حوزہ/ قوم کے اندر بزرگ شخصیت کا وجود پیغمبر کی حیثیت رکھتا ہے۔ ہمارے جوانوں اور نوجوانوں کو یہ نہیں بھولنا چاہیئے کہ وہ جو کچھ ہیں اپنے بزرگوں کی وجہ سے ہیں۔
-
حجۃ الاسلام و المسلمین استاد مؤمنی:
شکر خدا، شیطانی وسوسوں کے مقابلے میں سب سے بڑی رکاوٹ
حوزه/ خطیبِ حرم حضرت معصومہ (س) نے کہا کہ جب کوئی انسان خدا کی بارگاہ میں شکر ادا کرے تو درحقیقت وہ شیطان کے وسوسوں کے مقابلے میں رکاوٹ بنا ہے۔
-
انسان شناسی Human ology (Anthropology)
حوزہ/ کیوں انسان جانوروں سے بدترہے ؟اسکی وجہ یہ ہے کہ ہدایت کے تمام امکانات کے با وجود بھی انسان حقیقت سے غافل رہے ۔ اس لئے وہ جانورں سے بھی بدتر ہیں ۔اس بنا پر قرآن نے بے خبراور غافل لوگوں کو حیوانوں میں اور بے شعوروں میں شمار کیا ہے۔جب انسان کا ہم و غم شکم یا زیرشکم ہوجائے تو وہ جانوروں کی طرح حرکت کرنا شروع کردیتا ہے۔
-
انسان، دنیا اور نظریہ (Human Beings, the World and Ideology)
حوزہ/ دنیا کی زندگی آخرت کی زندگی کے لئے مقدمہ ہے دنیا میں کے تمام خیر و شر عمل کا نتیجہ آخرت میں انسان کو ملے گا اور دنیوی زندگی فانی زندگی ہے لیکن اخروی زندگی ابدی زندگی ہے اس ناطے انسان اس دنیا میں ہرکام آخرت کو بنانے کے لئے کرے ۔ جب ایسا ہوگا تو زندگی میں آرامش،سکون اور چین ہوگا ہر طرف امن و امان ہوگا ۔
-
اللہ انسانوں سے حفاظتِ قرآن کا مطالبہ نہیں کرتا بلکہ تلاوتِ قرآن کا تقاضا کرتا ہے: مولانا محمد مہدی
حوزہ/ قرآن واحد آسمانی کتاب ہے جس کی حفاظت کا ذمہ خود اللہ نے لیا۔اللہ انسانوں سے حفاظتِ قرآن کا مطالبہ نہیں کرتا بلکہ تلاوتِ قرآن کا تقاضا کرتا ہے۔
-
لکھنؤ بارگاہ ام البنین میں عشرہ محرم الحرام ۱۴۴۴ھ کی چوتھی مجلس عزا سے خطاب؛
محبت اہلبیت انسان کو بے نیاز اور کامیاب بناتی ہے: مولانا سید علی ہاشم عابدی
حوزہ/ جو خدا اور اہلبیت کا عاشق ہو جاتا ہے وہ لوگوں سے بے نیاز اور دنیا کی محبت سے آزاد ہو جاتا ہے جیسے شہدائے کربلا بے نیاز اور آزاد تھے۔ امام حسین علیہ السلام کے بیعت اٹھا لینے کے باوجود انہوں نے قربانی پیش کر کے بشریت کو درس حریت دیا۔
-
امام بارگاہ شہدائے کربلا کراچی میں مرکزی عشرہ محرم الحرام ۱۴۴۴ کی دوسری مجلس عزاء سے خطاب؛
دین اسلام معاشرے کو معتدل دیکھنا چاہتا ہے، علامہ علی رضا رضوی
حوزہ/ دین عقل و جذبات دونوں لحاظ سے انسان کو اعتدال کے دروازے پر کھڑا دیکھنا چاہتا ہے تاکہ دل و دماغ یکسوئی کے ساتھ انسانوں کے انفراد و اجتماع کے سہولت کار بن سکیں۔
-
انسان خدا کی افضل ترین اور جامع ترین مخلوق ہے؛ حجۃ الاسلام سید حسن رضوی
حوزہ/ انسان اللہ کی وہ تخلیق ہے جس میں باقی تمام مخلوقات کی خصوصیات پائی جاتی ہیں، اسمیں فرشتہ ،نباتات، حیوانات سب کی خصوصیات پائی جاتی ہیں، اسمیں شہوت بھی ہے عقل بھی ،ارادہ بھی ،نشوونما بھی اور حرکت بھی پائی جاتی ہے انسان اللہ کی جامع ترین مخلوق ہے ۔
-
غدیر؛ سماجی زندگی میں انسان کی کامیابی کا الہی انتظام
حوزہ/ غدیر انسان کی معاشرتی زندگی میں الہی دستورات کو عملی جامہ پہنانے کا دن ہے۔ اور انسان سے پوری تاریخ میں ڈایے گئے ظلم و جور، فسق و فجور کے خاتمہ کا عملی ثبوت ہے۔نیز غدیر میں اعلان ولایت سے ہی انسان کی ہر طرح کی سعادت اور سرخ روئی کی ضمانت ملتی ہے۔
-
مومن اپنی طاقت سے فائدہ اٹھاتا ہے، اسے ضائع نہیں کرتا؛ علامہ امین شہیدی
حوزہ/ ہر وہ چیز جو انسان کے لیے کمال کا درجہ رکھتی ہے اور انسان کے اختیار میں ہو اور انسان اس کا استعمال کرتے ہوئے زندگی کی مختلف جہتوں میں ترقی کر سکتا ہو وہ ایک موقع بھی ہے اور طاقت بھی.
-
قربانی اور ہم
حوزہ/ تقوی جس طرح قربانی کی قبولیت کی شرط ہے اسی طرح تمام اعمال کی قبولیت کی بھی شرط ہے اور بغیر تقوی کے کوئی بھی عمل بارگاہ خدا میں قابل قبول نہیں ہے ۔
-
حجۃ الاسلام و المسلمین سید محمد محسن دعائی:
شیطان انسان کا سر سخت دشمن ہے ہر لحظہ انسان کو ایسکا خیال کرنا چاہئے
حوزہ/ قم المقدسہ کی معروف دینی درسگاہ مدرسے حجتیہ کے غدیر ہال میں ''دشمن شناسی" کے عنوان سے علمی اور بصیرتی 'پروگرام کا انعقاد کیا گیا جسے انسٹی ٹیوٹ فار اسٹریٹجک اسٹڈیز آف اسلامک سائنسز اینڈ ایجوکیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر حجۃ الاسلام و المسلمین سید محمد محسن دعائی نے خطاب کیا۔
-
اچھا انسان بننے کے لئے ضروری ہیکہ خواہشات کو غالب نہ آنے دیا جائے، مولانا صفی حیدر زیدی
حوزہ/ اللہ نے فرشتوں کو عقل دی خواہشات نہیں ، حیوانا ت کو خواہشات عطا کیں لیکن عقل کے جوہر سے محروم رکھا لیکن انسان جسے اس نے اشرف المخلوقات بنایا اسے عقل کا جوہر بھی عطا کیا اور خواہشات بھی دیں۔ اب یہ انسان کے اوپر ہیکہ عقل کو جزبات پر غالب رکھ کر فرشتہ بن جائے یا خواہشات نفسانی کی پیروی کرکے حیوان بن جائے۔
-
آیت اللہ طہ محمدی:
غور و فکر کے ذریعہ ہی شیطان کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے
حوزہ/ مجلس خبرگان رہبری میں ہمدان کے نمائندے نے کہا کہ جو شخص شہوت اور غصے کا شکار ہوتا ہے، شیطان آسانی سے اس کے قریب پہنچ جاتا ہے، لہذا اس سے نمٹنے اور اس کے جال سے بچنے کا راستہ یہ ہے کہ انسان اپنی عقل کا استعمال کرے اور غور و فکر سے کام لے۔
-
انسان قیامت کے دن اپنے رہبر کے ساتھ محشور ہوگا، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ جامع علی مسجد جامعتہ المنتظر میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے سربراہ وفاق المدارس شیعہ پاکستان نے کہا کہ کچھ رہبر ایسے ہوتے ہیں جو قرآن کے مطابق اپنے پیروکاروں کو جہنم میں لے جائیں گے، انہیں اللہ تعالیٰ نے رہبر نہیں بنایا ،بلکہ انسانوں نے اپنا رہبر بنایا ۔ انسان جس کو اپنا رہبر بناتا ہے قیامت کے دن اسی کے ساتھ محشور ہوگا۔حتیٰ کہ اگر کوئی جانوروں سے محبت کرتا ہے،تو انہیں کے ساتھ اٹھایا جائے گا ۔
-
مغربی آذربائیجان میں ولی فقیہ کے نمائندے:
گناہ انسان کو خدا کی نگاہوں سےگرا جاتا ہے
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین قریشی نے کہا کہ بعض گناہ، جیسے غیبت، شک اور دوسروں کی زندگیوں میں تجسس ،معاشرے میں عام ہو گئے ہیں اور یہ گناہ انسان کو خدا کی نظروں سے گرا دیتے ہیں۔
-
وظیفہ شناسی اور مسئولیت پذیری کی اہمیت
حوزہ/ انسان اپنی دی گئی مسئولیت پر عمل کر کے روشن مستقبل اور امن و امان کا حامل معاشرہ اور دنیاوی و اخروی سعادت حاصل کرسکتا ہے۔
-
جدید انسان کے افکار اور عقاید
حوزہ/ جدید انسان کی نظر میں حصول علم کا مقصد مال و دولت کمانا ہے اور سرمائے میں اضافہ کرنا قرار پایا ہے، آج کا جدید انسان ان علوم کو سیکھتا ہے جن میں وہ زیادہ سے زیادہ پیسہ کما سکے اور ان علوم سے روگردانی کرتا ہے جسمیں کمائی نہ ہو۔
-
صرف خدا ہی چارہ ساز ہے
حوزہ/ دنیا کی محبت جب انسان پر غالب آ جاتی ہے تو معصوم امام کی مخالفت سے بھی پرہیز نہیں کرتا۔ تاریخ گواہ ہے کہ آل محمد علیہم السلام کے دشمنوں نے دنیا کی حوس میں انکی مخالفت کی۔
-
انسان کی روح اور بدن دونوں آپس میں جڑے ہوئے ہیں، علامہ امین شہیدی
حوزہ/ انسان کی روح اور بدن دونوں آپس میں جڑے ہوئے ہیں،روح کا اثر بدن پر اور بدن کا اثر روح پر ہوتا ہے اس طرح روح کی غذا کا اثر بدن پر اور بدن کا اثر روح پر ہوتا ہے۔
-
اچھائی یا خرابی کے معیار و ذمہ دارکون ؟....حجۃ الاسلام مولانا شیخ ابن حسن املوی
حوزہ/ کسی اچھائی یا خرابی کے معیار اور ذمہ دار زمین اور تربیت دونوں برابر کے قرار پاتے ہیں۔ سچی بات مشہور ہے کہ سونے کی کان سے سونا ہی نکلتا ہے اور چاندی کی کان سے چاندی ہی نکلتی ہے۔چاندی بڑے سے بڑے کاریگر کے ہاتھ میں جانے کے بعد بھی چاندی ہی رہے گی سونا نہیں بن سکتی۔اسی طرح کاریگر ماہر نہ ہو تو کان سے نکلنے والا ہیرا بھی معمولی پتھر سمجھا جاتا ہے۔
-
اللہ تعالیٰ نے انسان کو قوت عقل سے نوازا، اختیار دیا کہ وہ جنت کا راستہ اختیار کیا یا جہنم کا، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ نے خطبہ جمعہ میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کائنات کا خالق و مالک ہے۔ تمام امور اسی کے قبضہ قدرت میں ہیں۔ انسان جتنا بھی بڑا بن جائے پھر بھی ضعیف اور کمزور ہے ۔
-
انسانوں کی خلقت کا مقصد تحصیل علم ہے، مولانا حسن عسکری
حوزہ/ پروردگار عالم جو ساری کائنات کا خالق ہونے کے ساتھ ساتھ مدبر اور حکیم بھی ہے تو یہ کس طرح ممکن ہے کہ وہ اس دنیا کی مخلوقات خصوصا انسانوں کو عبث اور بیکار خلق کر دے لہذا انسانوں کی خلقت کا مقصد علم اور کمال کا حاصل کرنا ہے ۔
-
کانپور میں ادارہ تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام سہ روزہ دینی تعلیمی کانفرنس اختتام پذیر:
نماز انسان کو اہلبیت (ع) سے قریب کرتی ہے، مولانا فیروز علی بنارسی
حوزہ/ اگر انسان چاہتا ہے کہ کامیاب ہو جائے اسے چاہئیے کہ اللہ کی بندگی نماز و روزہ، عبادتوں کو اپنی زندگی کا نصب العین بنا لیں۔
-
کانپور میں ادارہ تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام سہ روزہ دینی تعلیمی کانفرنس:
کامیابی ہی انسان کا مقصد ہے، مولانا سید فیض عباس
حوزہ/ اللہ نے انسان کو عبادت کے لئے پیدا کیا ہے، عبادت تقویٰ کا پیش خیمہ ہے اور تقویٰ کا نتیجہ کامیابی ہے اور یہی انسان کا مقصد ہے۔
-
زبان، انسانی شناخت کا محور، علامہ شہنشاہ نقوی
حوزہ/ سو سے زیادہ گناہ ہیں جو صرف زبان سے صادر ہوتے ہیں اگر انسان پہلے سوچے پھر تو لے پھر بولے تو وہ گرفت میں آنے سے بچ سکتا ہے کونسی بات کہاں کرنی ہے کب کرنی ہے کیسے کرنی ہے یہ سب کچھ ہمیں نبی و آل نبی نے بتایا ہے۔