۱۶ مهر ۱۴۰۳ |۳ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 7, 2024
یوسفی

حوزہ / حجت الاسلام حبیب یوسفی نے کہا کہ خواہشات نفسانی سے نمٹنے کا ذریعہ عقل و فطرت و شریعت ہے، جو آیات و روایات کی روشنی میں ہوا و ہوس کا مقابلہ کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام یوسفی نے کاشان میں ایک کانفرنس کے دوران تبلیغ دین کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ تبلیغ دین کا مطلب خدا کے پیغام کو عوام تک پہنچانا ہے۔

حجۃ الاسلام یوسفی نے کہا: نفس امارہ انسان کو برے کاموں کی طرف مائل کرتا ہے، لوگوں کو دینی تعلیم دینا انبیاء کرام علیہم السلام کا ہے، لہذا جو شخص لوگوں کو یہ دینی تعلیم دینا چاہتا ہے اسے چاہئے کہ سب سے پہلے خود کو سنوارے اور اپنی اصلاح کرے۔

انہوں نے تعلیم و تربیت کے کردار پر بات کرتے ہوئے کہا : تعلیم و تعلم کا کام بہت ہی اہمیت کا حامل ہے، چوں کہ یہ کام بہت اہم ہے لہذا دشمن بھی اس کے بے پناہ ہیں، جن میں سب سے بڑا دشمن نفس امارہ اور شیطان ہے۔

حجۃ الاسلام یوسفی نے قرآن میں بیان کردہ چار نفس، یعنی نفس امارہ، نفس لوامہ، نفس مسولہ اور نفس مطمئنہ کی تفصیل بیان کی، اور ان کے خلاف مقابلے کے طریقے پر بات کیاور کہا: نفس امارہ علوم اسلامی اور قرآن میں انسان کی حرکت اور سوچ کی سمت کا تعین کرنے والا سمجھا جاتا ہے، انسان کے بہت سے اعمال اور کردار اسی نفس کی پیروی کا نتیجہ ہیں۔

آخر میں، انہوں نے غضب اور شہوت کو انسان کے اندرونی دشمنوں دشمن قرار دیا اور کہا : خواہشات نفسانی سے نمٹنے کا ذریعہ عقل و فطرت و شریعت ہے، جو آیات و روایات کی روشنی میں ہوا و ہوس کا مقابلہ کرتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .