۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حجت الاسلام مطهری اصل

حو،ہ/ تبریز میں ولی فقیہ کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین مطہری اصل نے کہا کہ بچوں اور نوجوانوں کی پاکیزہ فطرت اخلاقی اور تربیتی اصولوں کو قبول کرنے کے لیے تیار ہے، اسلام اور اس کی اقدار کو لوگوں تک سادہ اور مؤثر زبان میں پہنچایا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تبریز میں ولی فقیہ کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین مطہری اصل نے کہا کہ بچوں اور نوجوانوں کی پاکیزہ فطرت اخلاقی اور تربیتی اصولوں کو قبول کرنے کے لیے تیار ہے، اسلام اور اس کی اقدار کو لوگوں تک سادہ اور مؤثر زبان میں پہنچایا جائے۔

حجت‌الاسلام والمسلمین مطہری اصل نے حوزہ علمیہ کے علماء اور ائمہ جماعت کے لیے منعقدہ تربیتی نشست میں کہا کہ ملک میں تعلیمی اور تربیتی امور کے ذمہ داران بعض اوقات سوشل میڈیا کے منفی اثرات کا شکار ہو کر ثقافتی اور اخلاقی موضوعات سے غفلت برتتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی اور ثقافتی اہداف کے حصول کے لیے غیر معمولی کوششوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے عفاف اور حجاب جیسے تربیتی و ثقافتی مسائل پر توجہ نہ دینے کو نقصان دہ اور بعض اوقات ناقابل تلافی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان موضوعات پر آغاز سے ہی توجہ دینا ضروری ہے کیونکہ ثقافتی مسائل کے نقصانات طویل مدت تک مختلف صورتوں میں ظاہر ہو سکتے ہیں۔

تبریز کے امام جمعہ نے مزید کہا کہ اگر غلط رویے، بے توجہی یا منصوبہ بندی کے فقدان کے باعث عادت بن جائیں تو انہیں ترک کرنا اور ان سے پیدا ہونے والی مشکلات سے نجات پانا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔

انہوں نے اخلاقی اصولوں کی تربیت میں نرم رویہ اور اخلاق‌مداری کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ استاد کے لیے سب سے بڑی دولت اس کا اچھا برتاؤ اور علم سکھانے کی صلاحیت ہے، جو شاگرد کو استاد کا قدردان بناتا ہے، اچھے اور اخلاقی اسٹوڈنٹ کی تربیت اساتذہ کے لیے آخرت کا سرمایہ ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .