حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مازندران میں ولی فقیہ کے نمائندے، حجت الاسلام والمسلمین محمدباقر محمدی لائینی نے شہید مطہری کی فکر کے فروغ پر زور دیا۔
حجت الاسلام والمسلمین محمدی لائینی نے کہا کہ ہم سب کے لیے ضروری ہے کہ شہید مطہری اور شہید رئیسی جیسی شخصیات کے مکتب اور افکار سے استفادہ کریں تاکہ اپنے عقائد، دین، ایمان اور انقلاب اسلامی کی اقدار کو مستحکم کر سکیں اور دوسروں تک بھی مؤثر انداز میں منتقل کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہید مطہری، امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے بقول دشمنوں کی آنکھوں کا کانٹا تھے۔ منافقین کے گھروں پر چھاپوں کے دوران کبھی شہید مطہری کی کتابیں برآمد نہیں ہوئیں، کیونکہ ان کی تعلیمات خالص اسلام کی نمائندگی کرتی تھیں اور مارکسی نظریات کے حاملین کے لیے ناقابل برداشت تھیں۔
محمدی لائینی نے امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے اس فرمان کا حوالہ دیا کہ ہر شخص کو شہید مطہری کی کتابوں سے استفادہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سپاہ اور بسیج کے لیے شہید مطہری جیسے عالم کے افکار کا فروغ ایک عظیم سرمایہ ہے، جو امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے عاشق اور ملت کے خادم تھے۔
ولی فقیہ کے نمائندے نے زور دیا کہ اقدار کے تحفظ اور سماجی برائیوں کے سد باب کے لیے شہید مطہری کے افکار کی ترویج سب سے بہترین سرمایہ کاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فکری سرمایہ انقلاب اسلامی کے نظریاتی محاذ کو مضبوط بنانے میں بنیادی کردار ادا کر سکتا ہے۔









آپ کا تبصرہ