۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
2.jpg

حوزہ/ محترمہ حبیبہ شاہندہ نے شہید مطہری کے علم کی جامعیت کا ذکر کرتے ہوئے انہیں ایک مبلغ دین کا کامل نمونہ قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر پارس آباد میں واقع مدرسہ علمیہ ثامن الحجج (ع) کی مدیر محترمہ حبیبہ شاہندہ نے شہید مطہری کے علم کی جامعیت کا ذکر کرتے ہوئے انہیں ایک مبلغ دین کا کامل نمونہ قرار دیا اور کہا: شہید مطہری (علیہ الرحمہ) انقلاب اسلامی ایران کی ایک عظیم شخصیت، ایک عظیم اسلامی اسکالر، ایک باشعور مفکر عالم دین اور ایک زبردسست فلسفی تھے۔

انہوں نے مزید کہا: ائمہ انقلاب حضرت آیت اللہ خمینیؒ اور رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران حضرت آیت اللہ خامنہ ای کی نگاہ میں شہید مطہری علیہ الرحمہ علم و بصیرت کے اعتبار سے ایک جامع شخص تھے اور ایک نادر الزمن فرد تھے، ان کی علمی تصانیف ہمیشہ میں موجودہ تمام شکوک و شبہات کے جوابات ہیں۔

مدیر مدرسہ علمیہ ثامن الحجج (ع)پارس آباد نے کہا : شہید مطہری کی جامع شخصیت وقت کے تقاضوں کو سمجھنے کے لیے طلباء کے لیے بہترین نمونہ ہے، شہید مطہری اپنے دور میں معاشرے کے افکار، عقائد، آراء اور شبہات کے جواب پر تسلط رکھتے تھے اور نوجوانوں کے اہم ترین سوالات کا اسلامی، فکری،و فلسفی اور قرآنی اعتبار سے جواب دیتے تھے۔

محترمہ شاہندہ نےشہید مطہری علیہ الرحمہ کے علم اور ان کی جامع شخصیت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا:شہید مطعی علیہ الرحمہ کو زمانے کے اعتبار سے ایک کامل مبلغ کا بہترین نمونہ قرار دیا جا سکتا ہے، انہوں نے اپنی شرعی ذمہ داری سمجھتے ہوئے درس و تدریس، تبلیغ، تصنیف اور تحقیق کے میدان میں قدم رکھا اور فلسفہ، سماجیات، ثقافتی، سیاسیات، معاشیات، اخلاقیات، فقہ اور تاریخ وغیرہ میں اپنے قمی شاہکار سے دنیا میں ایک مقام بنا لیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .