استاد شہید مطہری
-
حجت الاسلام رضا خورشیدی:
شہید مطہری (رہ) کی تصانیف کا مطالعہ طلبہ کی علمی توانائی میں اضافہ کا باعث ہے
حوزہ / مدرسہ سفیرانِ ہدایت بیجار میں امور تعلیم کے مسئول نے کہا: طلباء کو جس موضوع پر غور و فکر کرنے کی تاکید کی جاتی ہے وہ ہے شہید علامہ آیت اللہ مطہری رہ کے علمی آثار کا مطالعہ اور بلاشبہ اس بزرگ عالم دین کی تصانیف کا مطالعہ کر کے ہم اپنے مستقبل میں تبلیغ دین اور دینی شبہات کا جواب دینے میں بآسانی کامیاب ہو سکتے ہیں۔
-
جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے رکن:
انقلاب اسلامی کی بدولت آج پوری دنیا میں تشنگان علوم آل محمدؐ (ع) موجود ہیں
حوزہ/ آیت اللہ مروی نے بیرون ملک اپنی تبلیغی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا:الحمد للہ انقلاب اسلامی ایران کی بدولت آج پوری دنیا میں ایسے لوگ موجود ہیں جو اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کے پیاسے ہیں۔
-
شہید مطہری مبلغ دین کا ایک مکمل نمونہ ہیں: مدیر مدرسہ علمیہ ثامن الحجج (ع)
حوزہ/ محترمہ حبیبہ شاہندہ نے شہید مطہری کے علم کی جامعیت کا ذکر کرتے ہوئے انہیں ایک مبلغ دین کا کامل نمونہ قرار دیا۔
-
شبہات کا جواب دینے کے لیے شہید مطہری کی کتابوں سے استفادہ کریں: حجۃ الاسلام والمسلمین حسینی
حوزہ/ کاشان میں ولی فقیہ کے نمائندے نے کہا:امام خمینیؒ اور رہبر معظم حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے تاکید کی ہے کہ شہید مطہری کی کتابوں ایک بار ضرور پرھیں، اگر کوئی شخص استاد شہید مطہری کی کتابوں سے واقفیت رکھتا ہے اور اس نے مطالعہ کیا ہے تو وہ دور حاضر کے 85 سے 90 فیصد تک شکوک و شبہات کو آسانی سے جواب دے سکتا ہے۔
-
مغربی آذربائیجان میں حوزہ علمیہ خواہران کے مدیر:
وظیفہ شناس افراد کبھی بھی مشکلات کے سامنے ہار نہیں مانتے
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین علی رضا رضوی نے کہا:ایک ذمہ دار اور وظیفہ شناس شخص مسائل اور مشکلات کا مقابلہ کرتا ہے اور کبھی ہار نہیں مانتا۔
-
یومِ معلم؛
استاد شہید مرتضٰی مطہری معلم انقلابِ اسلامی تھے
حوزہ/ یکم مئی یومِ شہادتِ استادِ مطہری ہے جسے اسلامی جمہوریہ ایران میں یومِ معلم کے عنوان سے منایا جاتا ہے اور اس دن تمام اساتذہ کو ان کی علمی خدمات کے اعتراف میں خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے۔
-
امام خمینی (رح) نے دین کو اجتماعی مسائل و انسانی معاشرہ کا محور بنایا، مولانا فدا علی حلیمی
حوزہ/ مجمع طلاب شگر مقیم قم کے تحت عشرۂ فجر انقلابِ اسلامی کی مناسبت سے ایک نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں اہل علم و قلم کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
-
وقت کا تقاضہ اور شہید مطہری (رح) کے آثار کا مطالعہ
حوزه/ کوئی بھی باشعور انسان کتاب کی اہمیت اور مطالعے کی افادیت کا انکار نہیں کرسکتا۔ انسان کا شعوری ارتقاء اور فکری ترقی میں کتاب اور مطالعے کا شروع سے ہی اہم کردار رہا ہے۔
-
طلباء کے لیے شہید مطہری کی کتابوں کا مطالعہ نہایت ضروری ہے : حجت الاسلام والمسلمین سید حسین موسوی
حوزہ/ حوزہ علمیہ کے استاد نے کہا: شہید مطہری امام خمینی (رح) کے حقیقی شاگرد تھے، شہید مطہری کی کتابیں قارئین پر بہت زیادہ اثر انداز ہوتی ہیں ، لہذا شہید کی کتابوں کا مطالعہ طلباء کے لیے نہایت ضروری ہے ۔
-
قرآن و احادیث نے 1400 سال پہلے ہی استاد کا مرتبہ بیان فرمایا ہے: امام جمعہ شہر نقدہ
حوزہ/ حجۃ الاسلام حسین فصیح نیا کہا: آج سے 1400 سال پہلے ہی قرآن اور ائمہ معصومین (ع) نے علم اور اساتذہ کی قدر و قیمت اور اہمیت و مقام کو بیان کر دیا ہے اور آج بھی علم اور اساتذہ کی اہمیت اپنی جگہ پر باقی ہے اور قرآن و ائمہ معصومین (ع) کے فرامین پر عمل سے ہی انسانیت کو سعادت نصیب ہوگی۔
-
رہبر معظم کی اقتدا میں شہید آیت اللہ مطہری کی اہلیہ کی نماز جنازہ ادا کی گئی
حوزہ/ رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فاتحہ خوانی کے بعد شہید آیت اللہ مرتضی مطہری کی اہلیہ محترمہ اعظم (عالیہ) روحانی نماز جنازہ پڑھائی۔
-
خبر غم
شہید مرتضی مطہری کی اہلیہ انتقال کر گئیں
حوزہ/ شہید مرتضی مطہری کی شریک حیات محترمہ اعظم (عالیہ) روحانی نے دارفانی کو الوداع کہا۔
-
طلاب کی علمی بنیادوں کو مضبوط کرنے اور انقلاب کی بنیادی باتوں سے آشنا کرنے کی ضرورت ہے: آیت اللہ اعرافی
حوزہ/ حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ نے کہا: طلباء کو چاہیے کہ وہ کم از کم ’’راہیان نور‘‘ کے سفر پر جائیں تاکہ انقلاب کی بنیادی باتوں اور نظام اسلامی میں دفاع مقدس کی اقدار کے بارے میں سمجھ سکیں، نیز حوزہ علمیہ میں سطح اول کے طالب علم کو شہید مطہری کو پڑھنے کی ضرورت ہے تا کہ فکری اور علمی اعتبار سے محکم ہو جائے۔
-
شہید مطہری (رح) کی خدمات کا مختصر جائزہ
حوزہ/اسلامی تاریخ کامطالعہ کریں تو بشریت کی ہدایت کے لئے ایسے درخشاں اور پر افتخار چہرے گزرے ہیں جنہوں نے اپنی بلند ہمت اور مضبوط اداروں کے ذریعے مراتب علم و تقوی اور معنویت کے اعلیٰ منازل طے کئے،انہیں میں سے ایک شہید مرتضی مطہری ہیں جو عاشق اہل بیت تھے اور برجستہ اسلام شناس علماء اور محققین میں آپ کا شمار ہوتا ہے۔
-
شہید مطہری (رح) کی نگاہ میں مسلمانوں کی پسماندگی کے اسباب و علل
حوزہ/اس بات میں کوئی شک کی گنجایش نہیں ہے کہ صدر اسلام میں مسلمانوں نے پیغمبر اسلام صلی الله علیہ وآلہ وسلم کی الٰہی و وحیانی تعلیمات کی روشنی میں ایک ایسا معاشرہ تشکیل دیا جو انسانوں کی مادی و معنوی ترقی کا بہترین ضامن تھا۔
-
تحریف کے علل و اسباب اور نقصانات شہید مطہری کی نگاہ میں
حوزہ/ شہید مطہری انحرافی نظریات اور اسلام کی غلط تفسیر کو استعماری طاقتوں امریکہ اور سویت یونین سے زیادہ خطرناک سمجھتے تھےآج اسلام کو جس چیز سے خطرہ ہے وہ صرف امریکہ اور دوسری استعماری طاقتیں ہی نہیں بلکہ اسلامی احکام کی غلط تفسیر اور ان میں تحریف کرنا زیادہ خطرناک ہے۔
-
دوسری و آخری قسط:
الغدیر اور وحدت اسلامی
حوزہ/کتاب شریف الغدیر نے دنیائے اسلام میں عظیم طوفان پرپا کیا ہے ، اسلامی دانشوروں نے مختلف جہات اور پہلوؤں جیسے ادبی، تاریخی، کلامی، حدیثی،تفسیری اور اجتماعی طور پر اس عظیم الشان کتاب کا جائزہ لیا ہے۔
-
یکم مئی، یوم شہادت استاد مرتضی مطہری اور یوم معلم:
شخصیت شہید مطہری و افکار و خصوصیات اور اثرات
حوزہ/اسلامی تاریخ کے ہر دور میں ایسے علماء اور فقہاء گزرے ہیں جنہوں نے عمر بھر اسلام کی بقا اور فروغ کے لئے جدوجہد کی اور اسلام کے اوپر کئے گئے اعتراضات کا جواب دینے اور اسلام کے حقیقی چہرے کو دنیا کے سامنے آشکار کرنے کے لئے جان کی قربانی دینے سے بھی گریز نہیں کیا۔ایک طرف ان علماء نے بیرونی دشمنوں کی طرف سے مکتب اسلام پر کئے گئے اعتراضات کا بھر پور جواب دیا تو دوسری طرف خود نادان مسلمانوں کی طرف سے دین میں کئے گئے تحریفات اور غیر اسلامی رسومات(جن کی وجہ سے دین کا حقیقی چہرہ نظروں سے اوجھل ہوگیا تھا)کے خلاف آواز بلند کی،دین کو ایک حیات بخش نظام کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کیا اور اس راہ میں ہر قسم کی مشکلات اور اتہامات کو بھی برداشت کیا۔