۱۸ شهریور ۱۴۰۳ |۴ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 8, 2024
تصاویر / بزرگداشت شهید آیت الله مطهری در مدرسه علمیه علوی

حوزہ/ آیت اللہ مروی نے بیرون ملک اپنی تبلیغی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا:الحمد للہ انقلاب اسلامی ایران کی بدولت آج پوری دنیا میں ایسے لوگ موجود ہیں جو اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کے پیاسے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے رکن آیت اللہ جواد مروی نے قم المقدسہ میں واقع مدرسہ علمیہ علوی میں عالم و مجاہد استاد آیت اللہ شہید مرتضی مطہری کی یاد میں منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا: شہید مطہری نے فقہ، فلسفہ، تفسیر وغیرہ میں بہت ہی بہترین اور پختہ انداز میں بحثیں کی ہیں۔

حوزہ علمیہ ایران کی سپریم کونسل کے رکن نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا: شہید مطہری (رح) کی معنویت اور اخلاق کو نظرانداز نہ کریں، اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے علم میں برکت ہو تو آپ کو معنویت اور روحانیت پر توجہ دینی چاہیے۔

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے رکن نے طلاب کو حوزہ علمیہ کے دروس کو اچھے اور قوی انداز میں پڑھنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا: اگر آپ چاہتے میں معاشرے میں اور پوری دنیامیں موثر ثابت ہوں تو آپ اپنے اندر جامعیت پیدا کریں، یونیورسٹیوں اور معاشرے پر شہید مطہری کا اس قدر گہرا اثر اس لئے تھا کیوں کہ انہوں نے حوزوی دروس کو اچھے طریقے سے پڑھا، لہذا اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ بھی معاشرے میں اثر انداز ہوں تو آپ کو بھی ان دروس کو اچھی طرح اور پوری دقت کے ساتھ پڑھنا پڑے گا۔

آیت اللہ مروی نے بیرون ملک اپنی تبلیغی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا:الحمد للہ انقلاب اسلامی ایران کی بدولت آج پوری دنیا میں ایسے لوگ موجود ہیں جو اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کے پیاسے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .