۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
نمائندگی جامعۃ المصطفی پاکستان کی جانب سے پاکستان بھر میں علمی اولمپیاڈ کا انعقاد

حوزہ / شہید مرتضیٰ مطہری کی برسی اور روزِ معلم کے موقع پر نمائندگی جامعۃ المصطفی پاکستان کی کوششوں سے پاکستان کے دینی مدارس کے طلباء و طالبات کے درمیان علمی مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، استاد شہید مرتضیٰ مطہری کی برسی اور روزِ معلم کے موقع پر نمائندگی جامعۃ المصطفی پاکستان کی کوششوں سے پاکستان کے دینی مدارس کے طلباء و طالبات کے درمیان علمی اولمپیاڈ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں 2500 سے زائد طلبہ نے ابتدائی، متوسط اور ہائی لیول کے علمی مقابلوں میں شرکت کی۔

دفتر نمائندگی جامعۃ المصطفی پاکستان کی جانب سے موصولہ رپورٹ کے مطابق یہ علمی اولمپیاڈ میں پاکستان بھر کے 35 مراکز میں بیک وقت منعقد ہوا۔ جس میں 2500 سے زائد طلباء و طالبات نے شرکت کی۔

نمائندگی جامعۃ المصطفی پاکستان کی جانب سے پاکستان بھر میں علمی اولمپیاڈ کا انعقاد / 2500 طلبہ کی شرکت

واضح رہے کہ اس اولمپیاڈ کا انعقاد نمائندگی جامعۃ المصطفی پاکستان میں تعلیمی امور کے مسئول کی جانب سے کیا گیا۔

نمائندگی جامعۃ المصطفی پاکستان میں تعلیمی امور کے مسئول نے اس علمی اولمپیاڈ کے متعلق گفتگو کے دوران کہا: اس علمی مقابلے کو پاکستان کے دینی مدارس کے منتظمین، اساتید اور طلباء کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی ہے اور انہوں نے علمی اولمپیاڈ کو سراہتے ہوئے اس جیسے مزید علمی پروگرامز کے انعقاد کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ ان شاءاللہ آنے والے سالوں میں اس اولمپیاڈ کو مزید بہتر انداز سے اور اعلیٰ سطح پر منعقد کیا جائے گا۔

نمائندگی پاکستان میں جامعۃ المصطفی کے نمائندہ حجت الاسلام والمسلمین دادسرشت نے اس علمی اولمپیاڈ سے متعلق منعقدہ نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: ان علمی پروگرامز کے انعقاد سے ہمارا مقصد پاکستان کی دینی مدارس کو علمی لحاظ سے مزید مضبوط کرنا ہے۔

قابلِ ذکر ہے کہ آئندہ چند دنوں میں اس علمی اولمپیاڈ کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا اور پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران اس علمی اولمپیاڈ کے ممتاز طلباء و طالبات کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .