۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
حجت‌الاسلام محمدرضا صالح

حوزہ/ مشہد مقدس میں جامعۃ المصطفیٰ کی نمائندگی کے سربراہ نے کہا: جامعۃ المصطفیٰ کا ہدف عالم اسلام کے لیے مبلغین کی تربیت کرنا ہے، اور کیا ہی اچھا ہوگا کہ اس سلسلے میں مبلغین کی تربیت کا محور قرآن کریم ہو۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مشہد مقدس میں جامعۃ المصطفیٰ کی نمائندگی کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین محمد رضا صالح نے کل مدرسہ علمیہ حضرت زینب (س) میں "فاطمی خواتین" نامی کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے کہا: رجب، شعبان اور رمضان المبارک کے مہینوں کو بہتر طریقے سے درک کرنے کے لئےقلبی آمادگی اور معرفت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مدرسہ علمیہ حضرت زینب (س) جیسے مراکز کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: جامعۃ المصطفیٰ کا ہدف عالم اسلام کے لیے مبلغین کی تربیت کرنا ہے، اور کیا ہی اچھا ہوگا کہ اس سلسلے میں تربیت کا مرکز اور محور قرآن کریم ہو۔

مشہد مقدس میں جامعۃ المصطفیٰ کی نمائندگی کے سربراہ نے مزید کہا:اس قرآنی ادارے میں ایرانی اور غیر ایرانی طلاب کا علم حاصل کرنا اور بہترین قرآنی مبلغین کی تربیت کرنا، اس ادارے کی کامیابی کو ظاہر کرتا ہے۔

حجۃ الاسلام و المسلمین صالح نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا: قرآن کریم انسان سازی اور تبلیغ کے سلسلے میں ایک جامع، اورموثر کتاب ہے، قرآن کریم کے ساتھ رابطے کا مقصد مفاہیم کو درک کرنا اور اس کتاب کی ہدایات پر عمل کرنا ہے۔ اس کے مفاہیم کو سمجھنے کے لیے سال بھر تفسیر قرآن کے لیکچرز کا انعقاد ضروری ہے، خاص کر رجب، شعبان اور رمضان کے مقدس مہینوں میں تفسیر قرآن کے لیکچرز ضروری ہیں۔

انہوں نے مدرسہ کی طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا: اپنے کام کی قدر و قیمت کا کسی چیز سے موازنہ نہ کریں، اس خدمت کی قیمت صرف خدا اور اس کی رضا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .