۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
منصور امامی

حوزہ / حجت الاسلام امامی نے کہا: مغرب انقلاب اسلامی کو اپنے لئے سب سے بڑا خطرہ سمجھتا ہے چونکہ انقلاب اسلامی کی فکر قرآن سے ماخوذ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی ارومیہ سے نامہ نگار کے مطابق، حجت الاسلام منصور امامی نے ایران کے شہر ارومیہ میں قرآن کریم کے اساتذہ اور قاریان کے ساتھ منعقدہ ایک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا: قرآن کریم نے اپنے نزول کے آغاز سے ہی "مُصَدِّقًا لِمَا بَیْنَ یَدَیْهِ" کا حامل ہونے کے ساتھ ساتھ تورات، انجیل اور دیگر کتب آسمانی کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے کہا: قرآن کریم کے اہم ترین امور میں سے ایک حقیقت کو بیان کرنا ہے۔ قرآن ایک ابدی معجزہ ہے اور اسے دوسرے مذاہب اور کتب آسمانی میں تحریف شدہ چیزوں کو بیان کرنا تھا اور یہی چیز یہودی اور عیسائی باطل علماء کے قرآن سے مخالفت کا موجب بنی کیونکہ انہوں نے دیکھا کہ قرآن تو تحریف کو روک رہا ہے اور ان کے ہاتھ بندھے جا رہے ہیں۔

حجت الاسلام امامی نے کہا: رہبر معظم انقلاب نے اپنے ایک خطاب میں فرمایا ہے کہ "آج عالمی استکبار عالم اسلام کو دھمکیاں دے رہا ہے اور صلیبی جنگوں کی بات کرتا ہے اور مسلمانوں کو برا دکھانے کے لیے وہ ہزاروں فلمیں اور کمپیوٹر گیمز بنا چکا ہے۔"

انہوں نے کہا: مغرب انقلاب اسلامی کے قرآنی پیغام سے خوفزدہ ہے۔ وہ اسی وجہ سے انقلاب اسلامی کو اپنے لئے سب سے بڑا خطرہ سمجھتا ہے چونکہ انقلاب اسلامی کی فکر قرآن سے ماخوذ ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .