۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
حجت الاسلام و المسلمین قریشی

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین قریشی نے کہا: دشمنان انقلاب نے ہر ممکن کوشش کی کہ وہ انقلاب اسلامی کی ترقی اور پیشرفت کا راستہ روکیں لیکن آج اسلامی نظام اہلیت نے دشمنوں نے انقلاب کو ناامید کر دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام والمسلمین سید مہدی قریشی نے شہر ارومیہ میں اس صوبے کے سیکورٹی افسران سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا: امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے بیانات کا سرچشمہ قرآن کریم ہے۔

انہوں نے کہا: امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ نے انقلاب کے متعلق فرمایا: ’’ہمارا انقلاب نور کی تجلی ہے‘‘  اور قرآن کریم نے دینی معارف کو نور سے تعبیر کیا ہے۔

انہوں نے کہا انقلاب اسلامی کی ہی برکت سے دنیا میں اسلامی معارف کی ترویج ہوئی ہے۔

انہوں نےمزید کہا: قرآن کریم میں خداوندمتعال نے فرعون کے مقابلے میں حضرت موسی علیہ السلام کی فتح کو ’’یوم اللہ‘‘ کہا ہے اور ہمارا انقلاب تاریکیوں پر فتح کا نام ہے اسی لئے ’’انقلاب یوم اللہ‘‘  کہا گیا کیونکہ انقلاب نے لوگوں کو حکومت طاغوت سے نجات دی۔

شہر ارومیہ کے امام جمعہ نے کہا: اس انقلاب میں مسلح افواج کی ذمہ داری بہت سنگین ہے۔ انہیں چاہیے کہ پوری قوت سے انقلاب کا دفاع کریں اور یاد رکھنا چاہئے کہ سیکورٹی فورسز کا مقدس لباس زیب تن کرنا باعث اعزاز و افتخار ہے یہ لباس ان کی ذمہ داری کو سنگین تر کر دیتا ہے۔

حجۃالاسلام قریشی نے کہا: جس طرح امام حسین علیہ السلام کے ساتھ ہونا ایسی سعادت تھی جو ہر کسی کو نصیب نہیں ہوتی اسی طرح انقلاب اسلامی کی خدمت کا لباس زیب تن کرنا ہر کسی کو نصیب نہیں ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا: آج ہمیں پوری قوت سے انقلاب اسلامی کا دفاع کرنا چاہیے کیونکہ انقلاب اسلامی انبیاء اور ائمہ علیھم السلام کی ہزاروں سال کی کوششوں کا ثمرہ ہے ۔

ایران کے صوبہ مغربی آذر بائیجان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا:  امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ’’انقلاب اسلامی کی حفاظت سب پر واجب ہے‘‘  اور آج اسلامی نظام اہلیت نے دشمنان انقلاب کو مایوس اور ناامید کر دیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .