۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
تصاویر/ مراسم هفتگی هیئت علمای ارومیه

حوزہ / حجۃ الاسلام بہادری نے کہا: آج کے دکھوں کا مداوا صرف علم سے نہیں ہو سکتا بلکہ مشکلات کے حل کے لیے بصیرت کی بھی ضرورت ہے۔ علم وہ چیز ہے جسے انسان اپنے اندر جمع کر سکتا ہے اور اگر اس کے پاس بصیرت نہ ہو تو وہی علم اسے غفلت اور گمراہی کی وادی میں لے جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام حسن بہادری نے ارومیہ شہر کی حاجی خان مسجد میں علماء بورڈ ارومیہ کی ہفتہ وار تقریب میں عیدِ غدیر کی اور حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: حضرت امام کاظم علیہ السلام کی والدہ ماجدہ حضرت حمیدہ سلام اللہ علیہا انتہائی باعظمت مقام کی مالک تھیں اور حضرت امام صادق علیہ السلام سے روایت ہے کہ "حمیدہ گناہ اور معصیت سے دور تھیں"۔

انہوں نے کہا: بارہ اماموں کو خود خدا نے منتخب کیا اور پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صرف ان کا تعارف کرایا اور خدا کے یہ برگزیدہ افراد انسانیت کے اعلیٰ ترین مقام پر ہیں اور کوئی بھی شخصیت ان کی تعریف نہیں کر سکتی۔

حجۃ الاسلام حسن بہادری نے کہا: جو بھی حوزہ علمیہ میں حاضر ہوتا ہے وہ حضرت حجت بن الحسن عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے سپاہیوں میں شمار ہوتا ہے۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ بصیرت انسانی رہنمائی کا عنصر ہے، مزید کہا: حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ علم کے عروج پر تھے اور وہ 1400 سال کے بعد ایک ملک میں اسلامی حکومت قائم کرنے اور دنیا کو بدلنے پر کامیاب ہوئے اور یہ چیز ان کی اعلیٰ بصیرت کی ہی وجہ سے تھا۔

اس دینی ماہر نے آخر میں کہا: آج کے دکھوں کا مداوا صرف علم سے نہیں ہو سکتا بلکہ مشکلات کے حل کے لیے بصیرت کی بھی ضرورت ہے۔ علم وہ چیز ہے جسے انسان اپنے اندر جمع کر سکتا ہے اور اگر اس کے پاس بصیرت نہ ہو تو وہی علم اسے غفلت اور گمراہی کی وادی میں لے جائے گا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .