۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
حجت الاسلام اسدالله رضوانی

حوزہ/ شہر بوئین زہرا کے امام جمعہ نے کہا: امام خمینی (رہ) کا کمال یہ تھا کہ انہوں نے جمہوریت اور اسلام کو ایک ساتھ رکھا اور دنیا کے سامنے اسلام کا تعارف ایک ایسے دین کے طور پر کرایا کہ جو انسانوں کی خوش بختی چاہتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین اسد الله رضوانی نے ایران کے شہر قم میں 5 جون کو انقلاب اسلامی سے پہلے رونما ہونے والے خونی واقعہ اور امام جعفر صادق (علیہ السلام) کی شہادت کے ایام کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: امام جعفر صادق (علیہ السلام) نے اپنی چونتیس سالہ بابرکت امامت کے زمانہ میں بہت زیادہ ثقافتی، سیاسی اور سماجی کاموں کے علاوہ مختلف علوم میں شاگردوں کی تربیت کی کہ ان شاگردوں میں سے ہر ایک نے مختلف علاقوں میں لوگوں کو معارف قرآن اور مکتب اہل بیت (علیہم السلام) سے آگاہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا: بعض یہ خیال کرتے ہیں کہ امام جعفرصادق (علیہ السلام) نے ظالم حکام کے خلاف کوئی کام نہیں کیا جبکہ سیرت معصومین (علیہم السلام) کی شناخت کے سلسلہ میں یہ طرز فکر کاملاً اشتباہ ہے۔

شہر بوئین زہرہ کے امام جمعہ نے کہا: ملت ایران کا امریکہ کی کشور کشائی کے مقابلے میں ڈٹ جانا بھی قرآنی تعلیمات اور مکتبِ جعفری کی پیروی کرنے کی وجہ سے ہے۔

حجت الاسلام رضوانی نے کہا : طاغوت کا مقابلہ صرف صبر اور بصیرت سے کیا جاسکتا ہے اور امام خمینی (رحمۃ اللہ علیہ) اور حضرت خامنہ ای (مدّظلہ) کے مکتب سے صبر اور بصیرت کا درس ملتا ہے۔

انہوں نے کہا: امام خمینی (رحمۃ اللہ علیہ) کا کمال یہ تھا کہ انہوں نے جمہوریت اور اسلام کو ایک ساتھ رکھا اور دنیا کے سامنے اسلام کو ایک ایسے دین کے طور پر متعارف کرایا جو بشریت کی سعادت اور خوشبختی چاہتا ہے۔

شہر بوئین زہرہ کے امام جمعہ نے کہا: امام خمینی (رحمۃ اللہ علیہ) کے بعد رہبر انقلاب اسلامی نے بھی امام خمینی (رحمۃ اللہ علیہ)کی طرح ملت ایران کی رہنمائی کی ہے۔

انہوں نے کہا: ملت ایران امام خمینی (رحمۃ اللہ علیہ)اور حضرت خامنہ ای (دام ظلہ) کی پیروی کرتے ہوئے ۱۸  جون کو صدارتی اور میونسپل کمیٹیوں کے انتخابات میں اپنا دینی اور اسلامی فریضہ سمجھتے ہوئے بھرپور شرکت کرے گی اور بہترین صدر کا انتخاب کر کے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنا دے گی۔

حجۃ الاسلام رضوی نے کہا: خدا کے فضل و کرم سے ایران میں آئندہ حکومت جوان، مومن اور ولایت مدار ہوگی۔ جو خدا پر توکل کرتے ہوئے اقتصادی مشکلات، مہنگائی اور بے روزگاری کے مسائل کو حل کرے گی۔

انہوں نے شہر قم کے خونی سانحہ و قیام ۱۵  خرداد کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس حصے کو اہم ترین سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا: سانحہ و قیام ۱۵  خرداد وہ واقعہ ہے جس نے انقلاب اسلامی کی بنیاد رکھی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .