منگل 31 مئی 2022 - 14:43
رہبر معظم انقلاب اسلامی 4 جون کو حرمِ امام خمینی (رہ) میں خطاب کریں گے

حوزہ / رہبر معظم انقلاب اسلامی اس سال 4 جون کو حرم حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ میں ہونے والی تقریب میں خطاب کریں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی تہران کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای 4 جون بروز ہفتہ (14 خرداد 1401) کو حرم امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ میں ہونے والی تقریب میں خطاب کریں گے۔

یہ تقریب کرونا بیماری کی مشکلات اور محدودیت کو مدِنظر رکھتے ہوئے اب دو سال کے وقفے کے بعد حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے حرم میں حضوری طور پر اور حفظانِ صحت کے اصولوں کی رعایت کے ساتھ منعقد کی جائے گی۔

قابلِ ذکر ہے کہ اس سے پہلے 4 جون کی رات میں منعقدہ تقریب کے خطیب ایران کے صدر ہوں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha