حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام خمینی(رح)کی 32ویں برسی کے موقع پر امام جمعہ بیروت لبنان حجۃ الاسلام سید علی فضل اللہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امام راحل نے اسلام کے عظیم چہرے کو نمایاں کردیا،مزیدکہاکہ رہبر کبیر نے مسلمانوں کو وحدت،ادیان الہی کے مابین تعلقات کی بہتری اور مستضعفین کو استکبار جہاں،ظالموں اور طاغوتی قوتوں کے خلاف اپنی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرنے کی دعوت دی۔
انہوں نے کہا کہ امام خمینی(رح)نےعربی اور اسلامی دنیاکو غاصب صہیونیوں کے ناپاک عزائم اور ان کے خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے اس ناجائز حکومت کے خلاف متحد ہونےاور ملت فلسطین کی آزادی کے لئے جد و جہد کرنے کا مطالبہ کیا۔
امام جمعہ بیروت نے بیان کیا کہ امام خمینی(رح)نےعربی اور اسلامی دنیا سے مطالبہ کیا کہ وہ فرصت طلب دشمنوں کو فرصت نہیں دیں تاکہ وحدت مستحکم رہے اور امت اسلامیہ کی عزت،مال و ثروت کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
حجۃ الاسلام سید فضل اللہ نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ امام راحل نے ایران کی حمایت کے ساتھ عالمی سطح پر مظلوم اور ستم دیدہ قوموں کی حمایت اور اس راہ میں درپیش سختیوں کو برداشت کرنے کی تاکید کی،مزیدکہاکہ امام راحل(رح)کی برسی،ہمارے لئے ان کے اہداف کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ایک فکر و تحریک کی مانند باقی رہے گی،امام زندہ ضمیروں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے اور یہ امام راحل سے وفاداری کا ایک نمونہ ہے۔
ہرگزاسرائیلی اقدامات،فلسطینیوں کو مقاومت،ثابت قدمی اور وحدت سےنہیں روک سکتے
انہوں نے فلسطینی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ غاصب اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ فلسطین پر اپنی جارحیت کو جاری رکھا ہوا ہے اور مسجد اقصی پر حملے کا سلسلہ بھی جاری ہے تاکہ فلسطینیوں کے وحدت و اتحاد کو پارہ پارہ کرے اور ان کو کسی بھی ردعمل ظاہر کرنے سے روکا جا سکے۔
امام جمعہ بیروت نے مزیدکہا کہ ہمارا عقیدہ ہے کہ ہرگزاسرائیلی اقدامات،فلسطینیوں کو مقاومت،ثابت قدمی اور وحدت سے نہیں روک سکتے۔