۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
امام خمینی

حوزہ/ امام خمینی، ان کے ساتھیوں اور ان نوجوانوں نے جو ان کے اشارے پر کام کرتے تھے، حقیقی معنی میں بڑی طاقتوں کو ذلیل و خوار کر دیا، ان کے ارادوں کو توڑ دیا اور انھیں میدان سے باہر کر دیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے خطاب سے اقتباس

حوزہ نیوز ایجنسی اس زمانے میں کوئی یہ سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ امریکا کے موقف کے خلاف کوئي بات کہی جا سکتی ہے یا اس کی مرضی کے خلاف کوئي کام کیا جا سکتا ہے لیکن امام خمینی نے وہ کام کیا کہ خود امریکی سربراہان مملکت نے کہا کہ خمینی نے ہمیں ذلیل کر دیا، واقعی ایسا ہی تھا۔ امام خمینی، ان کے ساتھیوں اور ان نوجوانوں نے جو ان کے اشارے پر کام کرتے تھے، حقیقی معنی میں بڑی طاقتوں کو ذلیل و خوار کر دیا، ان کے ارادوں کو توڑ دیا اور انھیں میدان سے باہر کر دیا۔

امام خمینی نے یہ دکھا دیا کہ بڑی طاقتوں کو شکست دی جا سکتی ہے اور مستقبل نے یہی چیز دکھائي، آپ نے دیکھا کہ سابق سوویت یونین کا انجام وہی ہوا اور یہ آج کا امریکا ہے اور یہ امریکا کے حالات ہیں جو آپ دیکھ رہے ہیں۔ کبھی بھی اس چیز کے بارے میں سوچا بھی نہیں جا سکتا تھا۔ امام خمینی نے پہلے دن سے عوام کے دلوں میں یہ بات بٹھا دی تھی کہ انھیں شکست دی جا سکتی ہے، چوٹ پہنچائي جا سکتی ہے۔

امام خامنہ ای 
3 جون 2020

تبصرہ ارسال

You are replying to: .