حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کراچی/معروف عالم دین اور خطیب علامہ حسن ظفر نقوی نے امام خمینی کی برسی کی مناسبت سے منعقد ہونے والے اجتماع سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ایک ایسے دور میں جب دنیا سرمایہ داری نظام اور اشتراکیت کے درمیان پھنسی ہوی تھی ، امام خمینی نے دنیا سے اسلام کی عظمت کا کلمہ پڑھوایا۔ فلسطین اور بیت المقدس کے مسٸلے میں نٸ روح پھونک دی آج اگر فلسطین اور دیگر مقامات پر مظلوم اور محکوم عوام ظالموں کے مقابلے پر ڈٹے ہوے ہیں تو یہ سارا حوصلہ اسی مرد آہن کا دیا ہوا ہے۔
علامہ حسن ظفر نقوی نے مزید کہا کہ امام خمینی نے استعماری طاقتوں کا غرور خاک میں ملا دیا، امام خمینی رحمت اللہ علیہ کمزوروں اور مظلوموں کے لٸے عزم و استقامت کا استعارا بن گئے۔ آپ مسلمانوں کو وحدت کی زنجیر میں جوڑنے کے لٸے ساری زندگی جدوجہد کرتے رہے ہفتہ وحدت اور جمعت الوداع کو یوم القدس قرار دے کر اسلام دشمن طاقتوں کو مایوسی سے دوچار کر دیاعالم اسلام کی بقا اسی میں ہے کہ وہ اپنے فروعی اختلافات بھلا کر متحد ہو جاٸیں پھر فلسطین اور کشمیر کو آزاد ہونے سے کوٸ بھی نہیں روک سکے گا۔